اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپنے ایمان کیساتھ اپنوں کے ایمان بچانے کی فکر کیجیے: مولانا سید انظر حسین میاں صاحب

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 28 January 2019

اپنے ایمان کیساتھ اپنوں کے ایمان بچانے کی فکر کیجیے: مولانا سید انظر حسین میاں صاحب

محمد ابراہیم قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 28/جنوری 2019) خدارا، بچوں اور بچیوں کی تعلیم وتربیت کی فکر کیجیے، شیطان مردود کے اس عہد کو ضرور یاد رکھئے جب روز اول اس نے  گڑ گڑا کر اللہ میاں کے سامنے یوں کہا تھا کہ اے اللہ میں تو برباد ہو چکا ہوں مجھے آپ صرف قیامت تک کیلئے مہلت دے دیجئے،
میں ابن آدم کو جس طرح سے چاہوں بہکاؤں، آج ساری دنیا میں شیطان پوری قوت کے ساتھ ہم پر یلغار کیلئے تیار ہے اسلئے خود سنبھلئے اور دوسروں کو سنبھالئے اپنا اور آنے والی نسلوں کا ایمان بچانے کی فکر کیجئے، ان خیالات کا اظہار مشہور عالم دین پیر طریقت مصلح الامت مولانا سید انظر حسین میاں صاحب رکن شوری دارالعلوم دیوبند نے محمد مثال ابن محمد شہزاد  متعلم جامعہ قاسمیعہ دارالتعلیم والصنعہ قاسم پورہ دیوبند کے تکمیل حفظ قرآن کی تقریب میں کہا.
 شعبہ تنظیم وترقی کے ناظم اعلی مولانا محمد راشد صاحب نے قرآن کریم اور تعلیم کی اہمیت وضرورت پہ مفصل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کی گھر گھر جائیے اور محلہ کے پانچ تا بارہ سال کے بچوں اور بچیوں کا ۱۰۰ فیصد ایمان بچانے کی پوری توجہ کیساتھ کوشش کیجئے، بچوں کے والدین سے ملاقات کیجئے، شہر کے باشعور دیندار فکرمند احباب، علماء کرام، مساجد کے امام و موذنین حضرات کو متوجہ کیجئے کہ آنے والی اندھیری رات اپنی آمد کو بتا رہی ہے.
قاری محمد ایوب صاحب مہتمم جامعہ سبیل السلام تلہیڑی کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، نظامت کے فرائض مولانا محمد ابرہیم قاسمی ناظم جامعہ نے انجام دیا، مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد امین صاحب رکن تنظیم وترقی دارالعلوم دیوبند، مولانا سید مفتی محمد طاھر قاسمی مدیر ماہنامہ پیام اختر دیوبند، مولانا عبدالحنان صاحب مہتمم مدنی دارالعلوم دیوبند، مولانا قاری تجمل حسین سابق استاد مدرسہ اصغریہ، قاری زبیر احمد واصفی، نوید عثمانی، قاری سیف الاسلام محمد شہزاد، محمد احمد، محمد کاشف، محمد عارف، محمد عفان اور جامعہ کے تمام اساتذہ وطلباء موجود رہے.
 حضر ت میاں صاحب کی دعاء پہ مجلس کا اختتام ہوا، ادراہ کے ناظم امور تعلیم وتربیت مفتی منور حسین قاسمی نے تمام شرکاء بزم کا شکریہ ادا کیا.