اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/جنوری 2019) راشٹریہ علماء کونسل کا ایک وفد یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نورالھدیٰ کی قیادت میں آج دوپہر ڈی ایم اعظم گڑھ کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو ایک عرض داشت پیش کیا، جس میں 30جنوری کو علیگڑھ میں ہندو مہا سبھا کی قومی سکریٹری پوجا شگون اور ان کے ساتھیوں کے ذریعے مہاتما گاندھی کا کارٹون بنا کر اسکو گولی مارنے پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر ان کو گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے.
اس موقع پر نورالھدیٰ صاحب نے کہا کہ ہندو مہا سبھا نے صرف مہاتما گاندھی کی بے عزتی نہیں کی بلکہ پورے ملک کو اپنے گندے عمل سے بے عزت کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں پر مقدمہ نہیں ہوا اور گرفتاری نہیں ہوئی تو آر یو سی میدان میں اترے گی، انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ستر سال بعد ملک کے سامنے اپنا اصلی چہرہ سامنے کیا، جہاں پورا ملک بابائے قوم کو ان کی یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہا ہے وہیں دہشت گرد تنظیم گوڑسے امر رہیں مہاتما گوڑسے کا نعرہ لگا کر بابائے قوم کے کارٹون پر گولی مار کر ان سے خون بھی نکالا گیا، کتنی گندی حرکت کی گئی، پورا عالم جہاں گاندھی کے کردار کو یاد کر رہا ہے، وہیں ان کے ملک میں ان کی بے حرمتی کرنا کتنا بڑا جرم ہے.
عرض داشت پیش کرنے میں محمّد اعظم، محمّد فہد، شہباز رشادی، محمّد عارف، محمّد جابر، محمّد فیصل وغیرہ موجود تھے.