اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کم سن بچوں کے ہاتھوں میں موبائل زہر کا کام کر رہا ہے: رضی الدین

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 5 January 2019

کم سن بچوں کے ہاتھوں میں موبائل زہر کا کام کر رہا ہے: رضی الدین

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/جنوری 2019) آج دین ہم مسلمانوں کے گھروں سے تیزی سے نکل رہا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارے گھروں کے کم سن بچوں کے ہاتھوں میں موبائل کا ہونا، کیوں کی جہاں موبائل موجودہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے، وہیں کم سن ہاتھوں میں یہ زہر کا کام کرتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار حنظلہ ریڈیمیڈ ہاؤس روڈویز لال گنج کے مالک مشہور سماجی
کارکن شیخ رضی الدین نے بیری ڈیہہ میں اپنی رہائش گاہ پر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گھروں کی عورتوں کے درمیان بھی دین سے دوری ہوتی جا رہی ہے، کیوں کی ہم مرد حضرات بھی اپنے گھروں کی عورتوں کو بھی کبھی نماز کیلئے ڈانٹ پھٹکار  لگائی ہے کیا؟ کھانے میں اگر نمک کم ہے تو عورتوں کی خیر نہیں ہوتی، کل قیامت کے دن اپنے اپنے ماتحتوں  کے متعلق انکے بڑوں سے پوچھ ہوگی، باپ سے اپنی اولادوں کے متعلق، شوہر سے بیوی کے متعلق، مالک سے نوکر  کے متعلق پوچھ ہوگی، اسلئے ہمیں اپنے فرائض ادا کرنا ہوگا، اپنے بچوں کی صحیح پرورش  کریں، تاکہ وہ ہمارے لئے وبال جان نہ بنیں.
اس موقع پر محمّد عماد، محمّد عمر، محمّد احمد، محمّد ابرار، محمّدراشد، ابورویفہ، حنظلہ، محمّد ذیشان، محمّد سلمان وغیرہ موجود تھے.