اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قاری فیروز احمد جمعیت علماء الٰہ آباد حلقہ سوراوں کے سکریٹری منتخب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 10 January 2019

قاری فیروز احمد جمعیت علماء الٰہ آباد حلقہ سوراوں کے سکریٹری منتخب!

فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
 سوراوں/الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 10/جنوری 2019) ملک کی متحرک وفعال تنظیم جمعیت علماء ہند کی جانب سے انتخابات پورے ملک میں جاری ہیں، جمعیت علماء الہ آباد حلقہ سوراوں کا انتخاب مدرسہ تعلیم القرآن ابدال پور میں عمل میں آیا، جس میں علاقہ کی متحرک وفعال شخصیت
قاری محمد فیروز احمد کو حلقہ سوراوں کا سکریٹری منتخب کیا گیا، جبکہ حافظ محمد اظہار کو خزانچی بنایا گیا، مولانا اکرم کو صدر، قدرت علی کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا، سکریٹری منتخب ہونے کے بعد قاری فیروز احمد نے کہا کہ میں جمعیت علماء کے ذمہ داروں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جمعیت کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا موقع فراہم کیا، انہوں نے کہا جمعیت علماء ہند کے اکابرین کی ملک کی آزادی میں نمایاں کردار رہا ہے، ان کی یہ کوشش ہوگی جمعیت کی تاریخ اور کارناموں سے نسل نو کو واقف کراؤں، تمام حضرات نے مبارکباد پیش کیا.