اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علم ایک ایسا چراغ ہے جسکی روشنی سے ہر انسان اپنے ترقیاتی راستوں کو تلاش کرتا ہے: ماسٹر طفیل احمد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 8 January 2019

علم ایک ایسا چراغ ہے جسکی روشنی سے ہر انسان اپنے ترقیاتی راستوں کو تلاش کرتا ہے: ماسٹر طفیل احمد

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر( آئی ین اے نیوز 8/جنوری 2019) دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا حاصل کرنا  بہت ضروری ہے، آج کے اس ترقیاتی دور میں عصری علوم کی کافی اہمیت ہے، اس کے لئے ہمیں کالجوں اور دیگر انسٹیٹیوٹوں کی طرح مدارس میں بھی کمپیوٹر اور انگریزی کا لازمی طورپر درس دینا چاہیے، جس سے کہ مدارس و مکاتب سے نکلنے والے طلباء وطالبات  اپنے مستقبل کی آزمائش اپنے علمی فن کے ذریعہ کر سکیں، ہمارے مدارس کے طلباء میں کالجوں کے بچوں سے استعداد کم نہیں، ہاں عصری تعلیم کی ضرور کمی ہے، ان مدرسوں میں عصری تعلیم کے ضوابط کی آج کے اس جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کے دور میں ہیمں ترقی کے اگلے صف میں  ہی کھڑے ہونا چاہیے، تاکہ ہم اپنے آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثبت نمائندہ عطا کر سکیں، مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ عربیہ مصباح العلوم روضہ ضلع سنت کبیر نگر مایہ ناز استاذ ماسٹر طفیل احمد صاحب نے طلباء اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ مدرسہ میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام کے دوران کیا.
   انہوں نے کہا کہ ہمیں دینی اور عصری تعلیم میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے، انہوں نے مدرسہ کے اساتذہ موجود طلباء کے درمیان اپنی ایک ذاتی تجویز پیش کی اور کہا کہ مدارس کے طلباء کو الگ سے انگریزی اور کمپیوٹر کی تعلیم کا انتظام ہم مصباح العلوم روضہ میں  اپنے جیب خاص سے خرچ  کرنا چاہتے ہیں تاکہ تعلیم کا نظام مذید بہتر بنایا جا سکے، پروگرام میں موجود اساتذہ نے اسکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر طفیل احمد صاحب قوم کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اسی پر بس نہیں محترم ماسٹر طفیل احمد صاحب کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت ومدرسہ کے طلباء وطالبات کی دینی خدمات وعصری تعلیم پر  توجہ مرکوز کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے، ماسٹر صاحب کے اس ستائشی قدم سے مدرسہ کے اساتذہ کافی خوش نظر آرہے ہیں.