عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز16/جنوری 2019) ضلع سنت کبیر نگر کے تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع گووند گنج میں آج شام قریب 5/30بجے ایک طرف جہاں ایک نوجوان نے دوسرے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا، وہیں گولی مارنے والے شخص کو مشتعل لوگوں نے بھی پیٹ پیٹ کر مارڈالا، گولی چلنے کی اطلاع پر پولیس کپتان سنت کبیر نگر آکاش تومر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حالات کے پیش نظر موقع واردات پر جگہ جگہ پولیس تعینات کردی گئی ہے، دیر شام تک گووند گنج بازار پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہے.
موصولہ خبر کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے موضع ہنڈیا معافی سلمان احمد ولد رحمان اور گاگڑ گاڑ سرویش ولد گیان چند سے عرصہ سے پرانی رنجش چلتی چلی آرہی ہے، بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دوسال قبل سلمان نامی نوجوان نے ایک لڑکی بگھانے کے معاملے کو لیکر سرویش یادو پر گزشتہ دوسال قبل جان لیوا حملہ کیا تھا، لیکن خوش قسمتی سے سرویش یادو اس وقت کسی طرح سے بچ گئے تھے، لیکن سلمان کے دل و دماغ میں بدلے کی آگ بجھی نہیں تھی، آج قریب 5/30بجے سرویش یادو اپنے گاؤں کے قریب گووند گنج بازار میں چائے کی دوکان پر چائے کی چسکی لینے میں مست تھے، موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سلمان نامی نوجوان نے سرویش پر اندھا دھند گولیوں کی بوچھار کردی، جس سے موقع پر ہی 28سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی، وہیں گولی مار کو بھاگ رہے سلمان نامی نوجوان عمر تقریباً 25سال کو مشتعل بازار کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا، اطلاع پر پہونچے پولیس کپتان سنت کبیر نگر آکاش تومر نے موقع کی نزاکت کے پیش نظر گووند گنج بازار کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے، دونوں قتل کے معاملے کو لیکر علاقے میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے.