اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر اعلی اتر پردیش کا پتلا نزر آتش کرنے کو لیکر مہولی تھانہ میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان 12نامزد اور درجنوں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 14 February 2019

وزیر اعلی اتر پردیش کا پتلا نزر آتش کرنے کو لیکر مہولی تھانہ میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان 12نامزد اور درجنوں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 14/فروری 2019) سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اترپردیش اکھلیش یادو کو پریاگ راج جاتے وقت راستے میں ایئر پورٹ پر روک لئے جانے سے ناراض سماج وادی پارٹی کارکنان اور حامیوں نے مہولی تھانہ حلقہ کے قصبہ مہولی ٹیکسی اسٹینڈ چوراہے پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلہ نزر آتش کیا، اور یوگی آدتیہ ناتھ مردہ آباد کا نعرہ لگاۓ جانے کی وجہ سے سب انسپکٹر راجیندر سنگھ کی تحریر پر 11نامزد اور 10نامعلوم کے خلاف دفعہ 6یونائٹیڈ اسپیشل ایکٹ 1932 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

سب انسپکٹر راجندر سنگھ نے بتایا کہ منگل کے دن وہ علاقہ میں سیکورٹی اور بورڈ امتحان کے مد نظر گشت پر تھے کہ اچانک خبر ملی کہ مہولی چوراہے پر مہتاب عالم ولد آفتاب عالم، رام پریت یادو  پور، اسد مہتاب، راج دھاری عرف راجو یادو، شیر پور، سلیم بابو ولد علیم القدر چھتہی، رڑوجے یادو اپنے حامیوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ مردہ باد، تاناشاہی نہیں چلے گی کا نعرہ لگاتے ہوۓ وزیراعلی کا پتلہ نزر آتش کیا، مہولی تھانہ انچارج انسپکٹر راجندر سنگھ نے ٹیلیفون پر بتایا کہ مہولی چوراہے پر وزیر اعلی اتر پردیش یوگی ادیتہ ناتھ کا پتلا نزر آتش کرنے کے معاملے میں مہولی تھانہ میں 11نامزد اور درجنوں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے.