اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرائے میر میں راشٹریہ علماء کونسل کی ریلی 17 فروری کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 15 February 2019

سرائے میر میں راشٹریہ علماء کونسل کی ریلی 17 فروری کو!

اشرف اصلاحی
ــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/فروری 2019) ملک کے موجودہ حالات میں درپیش مسائل اور مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے راشٹریہ علماء کونسل 17 فروری کو سرائے میر کے کھریواں  موڑ پر ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کرنے جارہی ہے، جس میں پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ پارٹی لیڈران پروگرام کی تیاری جنگی پیمانے پر شروع کر دی ہے، قومی ترجمان طلحہ رشادی کی قیادت میں ایک وفد اسمبلی حلقہ مارٹین گنج کے چھتے پور، نوناری، کونرہ گہنی، مارٹین گنج، بکھراں سمیت حلقہ کے درجنوں مواضعات کا دورہ کر لوگوں سے پروگرام کو کامیاب بنانے کی درخواست کی ۔
    طلحہ رشادی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس سے ہر کوئی واقف ہے، ہر طرف مسلم ہندو کے بیچ نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے، جے این یو سے لیکر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت ملک کی عظیم یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا کر نوجوانوں کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے تاکہ نوجوان اسی میں الجھ کر ملک کے مسائل اور بنیادی ضرورت پر حکومت سے کوئی سوال نہ کرسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بقا و حقوق کی بازیابی ہمارے اتحاد میں ہے، ہم مسلمانوں کو اپنی قیادت و اپنی سیاست کو مظبوط کرنا چاہیے اور اپنی سیاسی پہچان بنانی ہوگی، ورنہ یہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں آپ کے ساتھ گٹھبندھن کے نام پر ٹھگ بندھن کر ہم کو درکنارکرتے رہیں گے، مسلمانوں کے مسیحا ملاملائم سنگھ نے لوک سبھا میں مودی جی کو دوبارہ وزیراعظم بنانے کی خواہش ظاہر کر یہ بتا دیا کہ وہ کس کے ہمدرد ہیں،  آپ بخوبی جانتے ہیں کہ راشٹریہ علماء کونسل پچھلے دس سالوں سے مسلسل عوام کی خدمت کرتی چلی آرہی ہے اور ہر ظلم و زیادتی کے خلاف آئندہ بھی میدان عمل میں رہے گی، ہمیں سیاسی حصّے داری چاہیے، ہم بھی اس ملک کے اول درجے کے شہری ہیں، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سیاسی طور پر بیدار ہوں.دوسری قومیں  بیدار ہوئیں تو انکو انکا حق مل گیا، اور 70 سالوں سے ہمیں صرف ووٹ بینک سمجھا جارہا ہے، کب تک ہم ووٹ دیتے رہیں گے اور ظلم سہتے  رہیں گے؟
  انہوں نے لوگوں سے 17 فروری بروز اتوار کو سرائے میر کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہنچ کر پروگرام کو کامیاب کرنے کی اپیل کی.
اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع صدر شکیل احمد، اسمبلی حلقہ مارٹین گنج صدر کمال ناصر، محمد عارف، محمد نسیم، شہباز رشادی،عرفات اعظمی وغیرہ موجود تھے۔