اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کا تعارفی مظاہرہ 3 مارچ کو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 February 2019

جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کا تعارفی مظاہرہ 3 مارچ کو!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
بجرول/باغپت(آئی این اے نیوز 11/ فروری 2019) ضلع باغپت کے موضع بجرول کے مدرسہ اصلاح المسلمین محلہ شیخان میں جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کی میٹنگ منعقد کی گئی، جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، مجلس کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے ہوا، اس کے بعد جمعیۃ یوتھ کلب کی غرض و غایت پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب کے کنوینر جناب حضرت مولانا محمد خالد سیف اللہ صاحب قاسمی نے کہا کہ جیسے دین کے بہت سارے شعبے ہیں، ٹھیک اسی طرح جمعیۃ علماء ھند کا بھی ایک اہم شعبہ اور توجہ کا حامل جمعیۃ یوتھ کلب ہے، جس کے تحت کے اسکول کالج مدارس اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں اور تعلیم سے بھی محروم بچوں کو بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ سے جوڑ کر اس کے اندر مخلوق خدا کو اجاگر کرنا مقصود ہے.
حافظ محمد قاسم صاحب صدیقی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے کہا کہ جمعیۃ یوتھ کلب قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب کا دیکھا ہوا ایک دیرینہ خواب ہے، جس کی تعبیر آج ہم لوگوں کے ذہن میں سمجھ میں آرہی ہے، اس لیے جمعیۃ علماء ھند سے جڑے اور ابھی حال ہی میں ہونے والے ایک تعارفی مظاہرہ جمعیۃ یوتھ کلب کی ٹرینگ حاصل کیے ہوئے بچوں کے لیے 3 مارچ تاریخ طے کی گئی، جو شہر باغپت کے ایک نیم سرکاری اکیڈمی میں ہوگا، جس میں پورے ضلع باغپت کے اہل سیاست و عہدہ داران و سرکاری عہدہ داران کو مدعو کیا جائے گا.
اس موقع پر مولانا محمد یامین صاحب مہتمم مدرسہ باب العلوم ٹانڈہ، قاری محمد صابر صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند تحصیل بڑوت، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، قاری محمد ساجد باغپت، قاری محمد کامل بلوچپورہ، مولانا محمد داؤد صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت، مولانا محمد حسین صاحب ناظم مدرسہ فیض العلوم امین نگر سرائے، مولانا محمد ضمیر صاحب ناظم تعلیمات مدرسہ اشرف العلوم لوہارہ، مشہور صحافی عارف ملک صاحب، حافظ محمد لیاقت صاحب، عبدالقیوم صاحب ودیگر اراکین جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت موجود رہے.
مجلس کا اختتام حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کی دعاء پر ہوا.