اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نقل کروانے والے بخشے نہیں جائیں گے: ضلع مجسٹریٹ

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 February 2019

نقل کروانے والے بخشے نہیں جائیں گے: ضلع مجسٹریٹ

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز یکم فروری 2019) کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں بورڈ امتحان سے متعلق ایک اہم میٹنگ ضلع اسکول انسپکٹر شیو کمار اوجھا کی صدارت میں منعقد ہوئی، ضلع مجسٹریٹ سنت کبیر نگر بھوپیندر ایس چودھری نے میٹنگ میں موجود سبھی پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ امتحان میں نقل پر پوری طرح پابندی عائد رہیگی،
کسی بھی صورتحال میں نقل نہیں ہونے دی جائیگی، اگر کوئی بھی شخص اس کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ضلع مجسٹریٹ نے پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بیٹھک کر بورڈ امتحان سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری ہدایات سے واقف کرایا.
 ضلع اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کا حرف بہ حرف عمل پرنسپل صاحبان کے ذریعہ کیا جائے اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے، انھوں نے بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ پریاگ راج اتر پردیش کی جانب سے منظم ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان 7 فروری سے شروع ہوکر 2 مارچ کو ختم ہوگا، اس سال ضلع سنت کبیر نگر سے ہائی اسکول میں 16948 طلباء اور 14945 طالبات یعنی کل 31893 بچے بچیاں بورڈ امتحان میں شامل ہونگے، اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں13939 طلباء اور 12060 طالبات یعنی کل 25999 بچے بچیاں امتحان میں شرکت کریں گے.
ضلع اسکول انسپکٹر شیو کمار اوجھا نے بتایا کہ صاف شفاف امتحان منعقد ہو، اس مقصد کےتحت اس سال 3 زونل اور 18 سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے، انھوں نے ایس پی آکاش تومر سے دیہی علاقوں میں واقع امتحان مراکز پر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، کارٹون باکس اور سوالیہ پرچے مرکز سپرنٹنڈنٹ سی سی ٹی وی کی نگرانی میں کھولیں گے، امتحان کیلئے سبھی مراکز پر مرکز سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ایک اضافی مرکز سپرنٹنڈنٹ اور ایک ایک اسٹیٹک مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ نقل سے پاک امتحان کروانے کیلئے ضلع اسکول انسپکٹر دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسکا موبائل نمبر  8081806040 ہے،  اس کے علاوہ ان کا ذاتی رابطہ نمبر 9454457352 ہے، سپرنٹنڈنٹ کیلئے وہاٹس اپ گروپ بھی بنایا گیا ہے، امتحان میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے پاس موبائل نہیں رہیگا، صرف مرکز سپرنٹنڈنٹ کو موبائل رکھنے کے اجازت ہوگی، لیکن امتحان کے دوران موبائل بند رکھنا ہوگا.
میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ رنوجے سنگھ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ است شریواستو، ایس ڈی ایم خلیل آباد ایس پی سنگھ، ایس ڈی ایم دھنگھٹا بابو رام، ایس ڈی ایم مہنداول جسدھیر سنگھ یادو، ضلع بیسک تعلیمی افسر ایس کے سنگھ، ڈی پی آر او آلوک پریہ درشی کے علاوہ ضلع بھر کے پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ موجود رہے.