اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مبارکپور میں گندی نالیوں سے نگرپالیکا کے صفائی مہم پر سوالیہ نشان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 February 2019

مبارکپور میں گندی نالیوں سے نگرپالیکا کے صفائی مہم پر سوالیہ نشان!

مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/فروری 2019) صفائی مہم کا جیتا جاگتا ثبوت نگر پالیکا مبارکپور کا وارڈ نمبر 16 ہے، یہ دہرادون منالی کا حصہ نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کے گھروں سے باہر نالیوں کا گندہ پانی ہے، ایک طرف نگر پالیکا کا صفائی مہم میں ریاست میں پہلا مقام بنانے کا دعوی ہے، دوسری جانب نگرپالیکا کے وارڈ نمبر 16 میں یہ گندگیاں نگرپالیکا پر سوالیہ نشان ہے.
آپ کو معلوم ہو کہ مبارکپور علاقے میں ابھی بھی سینکڑوں ایسے مقامات موجود ہیں جہاں پر صرف جانوروں کا ہی بول بالا ہے، اور گندگی پھیلی ہوئی ہے جس سے ملیریا، پیلیا اور ٹائفائڈ جیسی سنگین بیماریاں پیدا ہورہی ہیں، اور لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں، لیکن نگرپالیکا کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے، نگرپالیکا کے ٹھیکیدار، ای او، جے ای اور چیئرمین کے نمائندے صرف اسی کام میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں ان کا اچھا کمیشن بنتا ہے، عوام کے فائدے کا کوئی خیال نہیں آتا، لیکن چیئرمین کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ 5 سال بہت جلد مکمل ہوجائے گا اور پھر عوام کے درمیان ہمیں جانا ہوگا.