اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین سکریٹری "حذیفہ عامر" پر سنگھیوں نے کیا فائرنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 February 2019

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین سکریٹری "حذیفہ عامر" پر سنگھیوں نے کیا فائرنگ!

اشرف اصلاحی
ـــــــــــــــــــــ
علی گڑھ(آئی این اے نیوز 13/فروری 2019) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس وقت طلبہ مشتعل ہوگئے جب طے شدہ پروگرام مسلم سیاسی پارٹیوں کو متحد کرنے کی طلبہ یونین کی کوشش کو ناکام کرنے پہنچے سنگھیوں نے پہلے پروگرام میں خلل ڈالا اور پھر رجسٹرڈ آفس بند کر یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی۔
اطلاع ملتے ہی یوبیورسٹی کے طلبہ یونین سکریٹری حذیفہ عامر موقع پر پہونچے اور سنگھیوں کو سمجھانے لگے، اسی بیچ ان پر فائرنگ کی گئی، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
اس موقع پر حذیفہ عامر نے کہا کہ غنڈہ گردی یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کرنے کے ساتھ ہی فعال یونین کو دبانے اور کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، دیر رات یونیورسٹی کے باب سید پر طلبہ احتجاج و مظاہرہ کرتے رہے.