ممبئی(آئی این اے نیوز 12/فروری 2019) جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی اکائی کی مالونی ملاڈویسٹ، ممبئی یونٹ نے ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کے یوم شہادت کے موقع پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی کی خدمت میں’ خدمت خلق‘ مومنٹو پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا،
شہید ایڈوکیٹ شاہد اعظمی کی عملی تربیت اور بے قصورمحروسین کے مقدمات لڑنے کا میدان جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی کے حکم پر گلزار احمد اعظمی نے ہی فراہم کیا تھا، مرحوم ایڈوکیٹ بھی گلزار احمد اعظمی کو اپنا مربی سمجھتے تھے، گلزار احمد اعظمی کے مطابق اس کام کی داغ بیل مرحوم شاہد اعظمی نے ڈالی اور اس کام کی جانب توجہ دلائی کہ ہم بے قصور محروسین کی پیروی کریں، مرحوم اعظمی کی فکر کو پروان چڑھانے اور مرحوم کی داغ بیل کی آبیاری کرنے والے گلزار احمد اعظمی نے بتایا کہ اس وقت ہم جمعیۃ علماء کے توسط سے ملک کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ۱۰۰؍مقدمات کی پیروی کر رہے ہیں، جس میں ۷۱۸؍ملزمین کو دہشت گردی کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر کے ان کی اور ان کے گھر والوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔
گلزار احمد اعظمی ملک کی ایجنسیوں اور حکومت کے حکام کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں، برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد جب یہ ملزمین با عزت بری ہوجاتے ہیں تو انہیں حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں دی جاتی اور نہ ہی انہیں معاوضہ دیا جاتا ہے.
مومنٹو پیش کرنے والوں میں قاری محمد یونس چودھری صدر جمعیۃعلماء مالونی ملاڈورکن عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر، مولانا محمد وسیم قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء مالونی، قاری محمد اکرام اللہ جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی، مولانا نذیر الاسلام مظاہری خازن جمعیۃ علماء مالونی اور محمد نوید صدیقی رکن عاملہ جمعیۃ علماء مالونی قابل ذکر ہیں۔