اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/فروری 2019) اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے تحت 11فروری کو شبلی اکیڈمی کے کانفرنس ہال حکیم محمد اجمل خان کی یوم پیدائش کے موقع پر اک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی اعظم گڑھ زون وجے بھوشن و مہمان اعزازی ایس پی ٹرافک طارق محمد تھے، کنوینر سمینار ڈاکٹر شاہنواز عالم خان تھے، سمینار کے صدر ڈاکٹر اسد ادریس نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام مہمانوں اور ضلع و بیرون ضلع سے تشریف لائے ہوئے تمام مندوبین اور مقالہ نگاروں کے درمیان کہا کہ آج ہم جس عظیم شخصیت کے نام پر یہاں موجود ہیں
انہوں نے نہ صرف حکمت بلکہ ملک کی جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا، ڈی آئی جی وجے بھوشن نے کہا کہ یونانی ڈے کے موقع پر آج پورے ملک میں اس طرح کے پروگرام ہو رہے ہیں ہمیں فخر ہے کہ اسی کڑی میں ہم لوگ شبلی اکیڈمی میں اکٹھا ہوئے ہیں یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے.
سمینار کے کنوینر ڈاکٹر شاہنواز عالم خان نے کہا کہ یہ حکیم اجمل خان کا ہی جگر تھا کہ انہوں نے مردہ ہو چکے یونانی طریقہ علاج کو جلا بخشی، مزید انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سمینار سے طب یونانی کو فروغ ملے گا، ان کے علاوہ حکیم نازش احتشام، ڈاکٹر اسد ادریس، ابن سیناطبیہ کالج بناپرا کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اجمل سمیت درجنوں حکیموں نے سمینار کو خطاب کیا.
پروگرام کی ابتداء ڈاکٹر محمد ارشد قاسمی کی تلاوت قرآن مجید سے ہوئی، جبکہ صدارت کے فرائض ڈاکٹر پروفیسر اشتیاق احمد اور نظامت کے فرائض خاور صدیقی نے بخوبی انجام دیا.