اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سنت کبیر نگر: ایک پولیس کانسٹیبل کے ذریعہ نوجوان کا دماغی استحصال، رشوت لینے کا الزام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 February 2019

سنت کبیر نگر: ایک پولیس کانسٹیبل کے ذریعہ نوجوان کا دماغی استحصال، رشوت لینے کا الزام!

عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 12/فروری2019) مہولی تھانہ حلقہ  کے تحت موضع بھگوتی پور غلام حسین نے مہولی تھانہ میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل کے ذریعہ ناجائز وصولی ودماغی استحصال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کپتان آکاش تومر سنت کبیر نگر کو تحریر دے کر انصاف کی فریاد کی ہے.
موصولہ خبروں کے مطابق مہولی تھانہ حلقہ کے موضع بھگوتی پور رہائشی غلام حسین ولد تفضل حسین نے سنت کبیر نگر پولیس کپتان آکاش تومر کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ اس کے پٹی داروں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، جس کی شکایت دوسرے فریق نے مہولی پولیس کو دی تھی، اور جب ہم اپنے کنبہ والوں کے ساتھ اپنی آب بیتی لیکر مہولی تھانہ انچارج کے پاس شکایت درج کرانے کے لئے تھانہ میں پہونچے کہ اسی دوران مہولی تھانہ حلقہ نمبر 3 میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل حراست میں لیتے ہوئے پہلے طرح طرح سے دماغی استحصال اور مارنے پیٹنے کی دھمکی دیتے ہوئے روپیہ کا مطالبہ کیا، مرتا نہ تو کرتا کیا کے طرز پر پولیس کانسٹیبل نے زبردستی میرے جیب میں رکھے تقریبا 2500 روپیہ لے لیا اور مزید رقم کا مطالبہ کرتا رہا، مزید رقم نہ دینے کی شکل میں دفعہ107 اور 116میں پاپند کر چالان کروا دیا، تحریر میں غلام حسین نے مزید کہا کہ مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے اس رویہ سے ایک طرف جہاں پولیس کی شبیہ خراب ہورہی ہے، وہیں پولیس کپتان آکاش تومر سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مذکورہ پولیس کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے.