اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سعید الرحمٰن ابن مطیع الرحمٰن قاسمی نے ادارہ فاروق اردو ہائی اسکول میں منعقدہ گولڈن جبلی کے موقع پر اول مقام حاصل کر الاتحاد اردو ہائی اسکول جوگیشوری ممبئی کا نام کیا روشن!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 12 February 2019

سعید الرحمٰن ابن مطیع الرحمٰن قاسمی نے ادارہ فاروق اردو ہائی اسکول میں منعقدہ گولڈن جبلی کے موقع پر اول مقام حاصل کر الاتحاد اردو ہائی اسکول جوگیشوری ممبئی کا نام کیا روشن!

عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 12/فروری 2019) ممبئی کے معروف ادارہ فاروق اردو ھائی اسکول نے اپنی گولڈن جوبلی کے موقع پر مختلف النوع انٹر اسکول مسابقتی پروگرام منعقد کیا، جس میں الاتحاد اردو ھائی اسکول جوگیشوری ممبئی کے طلباء نے تحریری تقریری نظم خوانی کوئینز اور دیگر گیمز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور سب سے نمایاں کامیابی حاصل کی.
 مذکورہ اسکول سے جماعت ہشتم کے ہونہار طالب علم عزیزم انصاری سعید الرحمٰن ابن مطیع الرحمٰن قاسمی نے ریاضی کوئیز اور ریاضی گیمز دونوں میں حصہ لیا اور الحمدللہ اول الذکر میں دوم آخر الذکر میں اول مقام حاصل کر نمایاں کامیابی سے ہم کنار ہوتے ہوئے اپنے علم فن کے ذریعہ اساتذہ والدین اور اسکول کا نام روشن کر ایک نمایا مقام حاصل کیا.
اس موقع پر اسکول کے پریسیڈنٹ محترم نورالھدٰی صدیقی صاحب، پرنسپل شیخ انوارالحق صاحب، کلاس ٹیچر پٹیل جنید صاحب، عربی زبان کی ٹیچر محترمہ یاسمین بانو، اردو کی مایہ ناز ٹیچر محترمہ سیدہ رخسانہ، محترمہ شمیم مس، محترمہ اسماء مس اور مشہور تعلیمی کونسلر شیخ اخلاق احمد صاحب، مولانا علی احمد قاسمی، نمائندہ روز نامہ راشٹریہ سہارا عقیل احمد خان، پردھان محمد احمد خان نے مذکورہ اسکول کے طلباء وطالبات کی نمایاں کامیابی پر دعاؤں سے نوازا.
اس موقع پر مولانا مطیع الرحمن قاسمی نے  کہا کہ ہم سب طلباء وطالبات کی نمائندگی کو بخوبی انجام دے رہے ہیں، اساتذہ وٹیچرس کے مشکور وممنون ہیں کہ انک ی رہنمائی میں عزیزم نے اول مقام حاصل کی اور سب سے نمایاں رہے،باری تعالٰی سے دعا ہے کہ انہیں اور انکے اسکول کو نظر بد سے بچائے اور آئندہ بھی وہ تعلیمی میدان میں اپنے اساتذہ والدین اور اسکول کا نام روشن کرتے ہوئے کامیابی و کامرانی سے سرفراز ہوں.