رپورٹ: مرغوب الرحمان طیب قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 11/فروری 2019) مشہور عالم دین مولانا عبدالرحیم بستوی نوراللہ مرقدہ (سابق استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند) کی یادگار میں ان کے صاحبزادگان کی کوششوں کے نتیجے میں مسجد عبدالرحیم (سید کالونی) کی سنگ بنیاد مولانا سفیان قاسمی(مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند) اور مولانا عبدالخالق سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند کے بدست رکھی گئی، اس موقع پر مولانا سفیان قاسمی نے مسجد تعمیر کرنے کی فضیلت کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے فرمایا مسجد بنانا مؤمن کی نشانی ہے اور اسے آباد کرنا ایک کامل مؤمن کی ذمہ داری ہے، مولانا نے مرحوم سے اپنے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس قدم کو سراہا.
مولانا عبدالخالق سنبھلی نے فرمایا کہ مسجد ایک عظیم صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب اس کے سبھی مخیرین اور معاونین کو قیامت تک ملتا رہے گا، مولانا مجیب اللہ گونڈوی سابق ناظم تعلیمات دارالعلوم دیوبند نے اس مسجد کو مولانا عبدالرحیم بستوی مرحوم کے لئے ایصال ثواب کا سب سے بڑا ذریعہ قرار دیا.
اس موقع پر مفتی محمود بلند شہری، مولانا نسیم بارہ بنکوی، مفتی مزمل مظفرنگری، مفتی اشتیاق دربھنگوی اساتذہ دارالعلوم دیوبند، مفتی فیض الوحید مہتمم مرکز المعارف کشمیر، مولانا نوشاد نوری استاذ دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا ولی اللہ ولی بستوی استاذ مظاہر العلوم وقف، قاری ناصر الدین مہتم دارالعلوم صدیقیہ دیوبند، مولانا نسیم احمد، مولانا فضیل احمد ناصری، مولانا اسماعیل صادق مہتمم مدرسہ فلاح دارین بلاسپور، مہدی حسن عینی قاسمی ڈائریکٹر دیوبند اسلامک اکیڈمی، مفتی ناصر، مفتی انوار خان بستوی، مولانا شاہد قاسمی، حافظ اشرف، مولانا عبدالماجد کے علاوہ مولانا مرحوم کے صاحبزادگان قاری قمر الہدی، مفتی نجم الہدیٰ، قاری عین الہدیٰ، مولانا ضیاء الہدیٰ، فیض الہدیٰ اور مولانا خیر الہدیٰ سمیت بڑی تعداد میں علماء اور اہالیان شہر بھی موجود رہے.