اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فرقہ پرستوں کو شکست دینے کے لئے بین المسلمین اتحاد ضروری ہے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 11 February 2019

فرقہ پرستوں کو شکست دینے کے لئے بین المسلمین اتحاد ضروری ہے!

مولانا عبد الماجد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قارئین گرامی!
اسوقت ملک ہندوستان فاسشٹ طاقتوں کے پنجے میں جکڑا ہوا ہے جو اپنی مرضی کے مطابق ہٹلر گیری سے کام لے رہاہے کوئی انکو کچھ کہنے والا نہیں، بلکہ سب لوگ اسکے اندھ بھکت ہو چکے ہیں وہ ملک ہندوستان جسکو مسلمانوں نے سونے کی چڑیا بنایاتھا، آج کے حکمراں اسی ہندوستان کے ساتھ کھلواڑ کر رہےہیں اور ہندوستان کی آئین اور قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،  ایک بار پھر ہمارا ملک ہندوستان غلامی کی دہلیز پر کھڑا ہے مگر لوگ اسکو سمجھنے کو تیار نہیں افسوس اسوقت ہوتا ہے جب ایک دانشور مسلمان دوسرے مسلمان کی مخالفت کرتا ہوا نظر آتا ہے.
 اس وقت فرقہ پرستوں کی ایک سوچ بنی ہوئی ہے کے مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر انتشار کروایا جائے اسکو مسلمان سمجھنے کو تیار نہیں پورے ملک کے،مسلمان اور دلت اس بات کو جانتے ہیں کے پارلیامنٹ کے اندر مسلمانوں کی دلتوں کی اور مظلوموں کی بے باک نمائندگی اگر کوئی کرتاہے تو وہ شخصیت ہے عالی جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کی جو بالکل بیباک، انداز میں اور بلا خوف خطر حق کی آواز کو بلند کرتے ہیں مگر ہمارے مسلمان بھائ اسدالدین اویسی صاحب کو بھاجپا کا ایجنٹ بولتے ہیں مجھے افسوس اسوقت ہوا جب اس ملک کے بہت بڑے صحافی نے مجلس اتحادالمسلمین کے نام سے مسلمین کےنام کو ہٹوانے کا مشورہ دیاہے کتنی بڑی بیوقوفی کی بات ہے کہ اگر یادو پارٹی کے لوگ یادوں کے لئے کام کرتے ہے تو کوئی دقت نہیں بہن جی اگر دلتوں کو آگے بڑھائے تو کوئی دقت نہیں اگر مسلمان کسی مسلمان کے لئے کام کرتا ہے تو ایسا نہیں ہونا چاہئے میں اپنے صحافی بھائی کو کہنا چاہتاہوں کہ اعظم خان صاحب نے اپنی پوری زندگی سماجوادی پارٹی میں گزاردی مگر اس سے مسلمانوں کا کیا فائدہ ہوا نسیم الدین صدیقی نے بیشتر وقت بہن جی کے ساتھ گزارا لیکن ان سے مسلمانوں کا کیا فائدہ ہوا کانگریس میں غلام نبی آزاد ہیں احمد پٹیل ہیں ان لوگوں نے مسلمانوں کے ساتھ کیا اچھا کام کیا "
 کوئی ضرورت نہیں ہے کہ مجلس اتحادالمسلمین کےنام سے مسلمین کو ہٹایا جائے بلکہ یہ ایک سیاسی پارٹی ہے اور اپنے اصول کے مطابق کام کرتی ہے اگر مجلس اتحادالمسلمین کے نام سے اگر کسی کو اعتراض ہے تو ان لوگوں کو اعتراض آپ کی اذان سے بھی ہے آپ کی نماز سے بھی ہے آپ کے نکاح اور طلاق سے بھی ہے آپ کے نقاب سے بھی ہے آپ کی ڈاڑھی سے بھی ہے اور آپ کے نام سے بھی ہے تو کیا مسلمان ان سب چیزوں کو بدل دینگے میں سارے معترضین حضرات کو دعوت دیتا ہوں کہ میدان سیاست میں آکر الیکشن لڑے اور پارلیمنٹ میں پہونچ کر ملت کی نمائندگی کرے مجلس کو اگر یوپی بہار میں کامیابی نہیں مل سکی تو کیا ہوا ہم اپنی محنت کو جاری رکھینگے مسلمانوں کو دلتوں کو پچھڑوں کو بیدار کرینگے ،
 اسوقت ملک ہندوستان میں اگر کوئی بلا خوف خطرسارے مظلوموں کی نمائندگی کرنے والی اگر کوئی پارٹی ہے تو وہ پارٹی ہے مجلس اتحادالمسلمین اسلئے میں سارے اقلیتی طبقوں اور دلتوں کو دعوت دیتا ہوں کہ مجلس اتحادالمسلمین کو قبول کیجئے آپکی اپنی پارٹی ہے اور آپکے بیباک قائد ایماندار لیڈر عالی جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کبھی بھی اپنے ایمان کا سودا نہیں کرسکتے مجلس اتحادالمسلمین صرف شہر حیدرآباد میں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر کے بھی کئی شہروں میں بیش قیمت خدمات کو انجام دیا ہے آج دشمنوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے مسلمان ہیں مگر مسلمان کو بدنام کرنے کی شازش رچی جارہی ہے اسلیئے ہمکو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ساتھی کون ہے ہماری شریعت اور ہماری پہچان کی بقاء کے لئے آواز اٹھانے والی شخصیت عالی جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب ہیں ملک ہندوستان کے مسلمانوں دلتوں اور مظلوموں کی آواز ہیں اسلئے سارے لوگ مل کر بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب کے ہاتھ کو مضبوط کیجئے اپنی طاقت اور پہچان کو زندہ کیجئے،
عظمت قوم مسلماں توں نے پہچانی نہیں ۔
دونوں عالم کی حقیقت تو نے کیا جانی نہیں ۔تھی کبھی تیری روانی موج دریا کی طرح ۔
آج وہ چشمہ ہے جس میں کام کا پانی نہیں ۔
پارسائ پر تیری آنچ ضرور آئے گی
اتنا آساں نہیں اس قوم کا رہبر ہونا ۔