اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: بلریاگنج کے عبیداللہ طاہر کی مدینہ یونیورسٹی میں نمایاں کامیابی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 February 2019

اعظم گڑھ: بلریاگنج کے عبیداللہ طاہر کی مدینہ یونیورسٹی میں نمایاں کامیابی!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/فروری 2019) ضلع کی مشہور و معروف علمی ادبی و سیاسی شخصیت مولانا طاہر مدنی کے صاحبزادے عبید اللہ طاہر فلاحی نے مدینہ یونیورسٹی سے ماجستیر یعنی ایم اے کا مناقشہ (وائیوا)  مکمل کیا، جس میں انھوں نے فرسٹ ڈویژن نمبر حاصل کرکے ضلع اور خاندان کا نام روشن کیا۔
ان کی تعلیم و کورس کے متعلق مولانا طاہر مدنی نے بتایا کہ امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ  کے مشہور شاگرد امام ابو یوسف علیہ الرحمہ اور امام محمد علیہ رحمہ کے شاگرد بشر بن ولید رحمةاللہ سے بہت سارے اقوال اپنے اساتذہ کے حوالے سے منقول ہیں،
معاملات کے باب میں جتنے اقوال ہیں ان کا دراسہ اس رسالے میں کیا گیا ہے، مفتی بہ اقوال کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان مسائل میں دیگر فقہاء کے اقوال کا تقابلی مطالعہ بھی کیا گیا ہے، امید ہے یہ کوشش فقہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
عبید اللہ طاہر فلاحی کی اس کامیابی پر مولانا طاہر مدنی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، مولانا طاہر مدنی صاحب کے صاحبزادے کی کامیابی پر راشٹریہ علماءکونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی، ڈاکٹر فیضان، محمد اکرم، محمد اجمل خان، ظفر جمیل، حافظ فیصل اعظمی، عبدالرحیم  صدیقی، عمران اسماعیل ندوی، حافظ دانش فلاحی، عاصم طاہر اعظمی، حافظ ثاقب اعظمی، طلحہ رشادی، علی اشہد اعظمی، اظفر خان سمیت درجنوں لوگوں نے واٹس ایپ گروپ میں مبارکباد کے پیغام بھیجے ہیں.