اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: حیاء کا کلچر عام کرو!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 13 February 2019

حیاء کا کلچر عام کرو!

محمد غالب فلاحی
 ــــــــــــــــــــــــــــــ
14 فروری کو نوجوان محبت کے نام پر ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں اور اس ڈے کے نام پر ہر طرح کی بے حیائی، بے شرمی اور عیاشی کی حد پار کر دی جاتی ہے محبت ایک پاکیزہ لفظ ہے بیشک اللہ نیکوکاروں سے محبت فرماتا ہے (القرآن) اور جو لوگ ایمان والے ہیں وہ اللہ سے ہی زیادہ محبت کرتے ہیں (القرآن) محبت دنیا کا سب سے خوبصورت جذبہ ہے لیکن مطلب پرستوں اور حوس پرستوں نے اپنی خود غرضی اور اپنی ضرورتوں کے تحت اسے گندہ اور بدنام کر دیا ہے.
 ویلنٹائن ڈے کی شروعات ایک نوجوان پادری کو 14 فروری 270 عیسوی میں محبت کی خاطر قتل ہونے سے ہوئی، کوئی بھی مذہب اس فعل کی قطعاً اجازت نہیں دیتا کہ ایک مرد اور عورت کھلے عام ایک دوسرے سے ملاقات کریں اور ایک دوسرے سے تعلقات قائم کریں اور نہ ہی اس کی سماج اجازت دیتا ہے کیونکہ اس سے سماج میں میں زنا کاری، فحاشی اور بےحیائی عام ہوتی ہے اور سماج پراگندہ ہوتا ہے.
دراصل یہ ایک سوچی سمجھی سازش اور مذہبی لوگوں پر وار ہے غیر مذہبی لوگ اس ناسور کو سماج میں پھیلانا چاہتے ہیں.
حیاء نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقی
خدا کرے کہ نوجوانی رہے تیری باقی
اپنی نگاہیں نیچی رکھو، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرو، اپنی زینت کو ظاہر نہ کرو، اپنی عصمت کا تحفظ کرو (القرآن)
حیاء ایمان کا حصہ ہے (الحدیث)
حیاء کا کلچر عام کرو.