شاداب راہی (محمدی)
ــــــــــــــــــــــــــــ
آنسوؤں میں خون، درد میں جوش، تکلیف ہے کہ رکنے کا نام نہ لے، خوشی لاپتہ ہے، دل میں غصہ، آنکھوں میں انتظار اور حاصل کچھ بھی نہیں ہے.
اس بھیڑ میں ایک عاشق اپنی معشوقہ کو تلاش رہا ہے، ایک باپ اپنے بیٹے کے واپسی کا منتظر ہے، ماں کہ رہی ہے بیٹا بڑے دن ہوئے آ کیوں نہیں جاتے اور بیوی ہے کہ سر تاج کی راہ میں تن من بچھائے بیٹھی ہے.
آہ........
جو آیا نہیں اس کی امید باقی ہے اور جو آیا تو ایسے آیا کہ سب کچھ توڑ آیا اور ترنگا لئے سب کو چھوڑ جانے کا وعدہ کرنے آیا ہے.
بھائی درد تو درد ہے، میں نے سنا اور پڑھا تھا دہشت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا پر ایک چیز اور ہے جس کا کوئی دھرم اور مذہب نہیں وہ درد ہے.
دیکھئے نا یہ درد بھی کیا درد ہے سالوں سے اس درد میں اخلاق کی بیوہ ہے، نجیب کی ماں کا دامن تو یہ درد چھوڑ ہی نہیں رہا، پہلو خان کا اہل خانہ کو اس درد نے بڑا پریشان کیا ہے، ہائے آصفہ کی امی کیسے آپ یہ درد برداشت کرتی ہیں۔
درد صرف درد ہے.
پہلےپڑھا تھا اب دیکھ رہا ہوں ہمتِ سرکار مددِ دہشت گرد!
ارے صاحب! دردِ شوہر سونیا گاندھی،اخلاق کی بیوہ،کشمیری خاتون، اڑی اور پلوامہ کی بیواؤں سے پوچھئے، درد ِبیٹا راہل گاندھی، اخلاق کی اولاد نجیب کی ماں سے پوچھئے، بھائی جن کے ”آگے ناتھ نا پیچھے پَگہا وہ کیا جانے درد کا ہے“.
درد وہ بلا ہے جس کا کوئی مذہب اور فرقہ نہیں، درد وہ زخم ہے جسکا کوئی علاج نہیں، درد وہ درد ہے جو آج تک گجرات، مظفرنگر، کاسگنج اور اہل کشمیر چینخ چینخ کر بتلانے پر مجبور ہیں.
یہ حقیقت ہے کہ ایک باپ کیلئے بیٹا کے لاش کو کاندھا دینا کتنا مشکل ہے اور اس سے بڑا مشکل کام کچھ بھی نہیں.
پلوامہ ہو یا اڑی، گجرات ہو مظفرنگر، کاسگنج ہو یا دادری مجرم کو قطعی نہ بخشا جائے اگر ثابت ہو کہ یہ کام پاکستان نے کیا تو ایک بار نہیں ہزار بار پاکستان مردہ باد پاکستان مردہ باد.
مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا:
اور جو ثابت ہے اسکا کیا کریں گے صاحبان قدردان عزت مآب سنئے سرکار کیا اخلاق کو پاکستان نے مارا؟ آصفہ کو روندنے والا جیش محمد کے آتنکی تو نہیں؟ پہلو خان کا کیا صاحب؟ بنگالی مزدور کو کب انصاف ملے گا اور نجیب کہاں ہے؟؟؟؟
درد صرف درد ہے خواہ آپکا ہو یا ہمارا مسلم کا ہو یا ہندو سکھ عیسائ یا کسی اور کا...
ہر آنکھ آنسو، ہر دل میں غصہ بھرپائی کیجئے ورنہ کل یا پرسو کے انجام کو تیار رہیں.
اس بات پہ اپنی بات ختم کروں کہ ایک تین سال کا بچہ اب تصویر کو پاپا کہ رہا ہے، اسکی ماں کی آنکھوں میں آنسو کی جگہ خون بہ رہا ہے
بھائی کی کلائی کہاں کھوگئی بہن کا کانپتا ہاتھ کہہ رہا ہے، جس کندھے پر بیٹھا کر میلا گھمایا کرتے تھےاس کندھے پر آج ارتھی، سوچو اس باپ کا درد کتنا گہرا ہے.
پر اس حالات میں بھی جو نوجوان سیما پہ کھڑا ہے
گھبرائیں مت آپ کے ساتھ پورا ہندوستان کھڑا ہے۔