دھلی(آئی این اے نیوز 21/فروری 2019) کشمیر کے پلوامہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے سی، آر، پی، ایف، جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے بہار عام آدمی پارٹی اقلیتی سیل کے سکریٹری نواز شریف نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں ہمیں سب سے پہلے شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہو نا چاہیے، ہر طرح سے مدد و تعاون کرنی چاہیے.
مرکزی حکومت تمام شہیدوں کے پریوار کو مالی اعانت کے ساتھ سرکاری نوکری بھی دے، شہیدوں کے بچوں کے تعلیم کا بھی انتظام کرے، انہوں نے اس حملے کیلئے مرکزی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ چھپن انچ کے سینے میں دل نہیں ہے کیا؟ پانچ سال ہوگیا چھپن انچ کا سینہ کبھی بھی کہیں بھی نظر نہیں آیا، مودی حکومت نے پانچ سال میں ہر محاذ پر ملک کو رسوا کیا ہے، سرحدوں پر جوان گولی کھا رہے ہیں،ملک کے اندر نوجوان بے روزگار ہیں، کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، آئندہ انتخاب میں نوجوانوں کو مودی حکومت سے حساب مانگنا چاہیے اور کئے گئے جھوٹے وعدوں کے سلسلے میں پوچھنا چاہیے.