اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی حیات و خدمات پر ہونے والا بین الاقوامی سیمینار وقت کی اہم ضرورت: مولانا ابوالفضل قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 19 February 2019

خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی حیات و خدمات پر ہونے والا بین الاقوامی سیمینار وقت کی اہم ضرورت: مولانا ابوالفضل قاسمی

سپول/بہار (آئی این اے نیوز 19/فروری 2019) برصغیر بلکہ پوری دنیا میں دارالعلوم دیوبند اور خانوادہ قاسمی کی خدمات پھیلی ہوئی ہے جو حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی سےشروع ہوتا ہے، خانوادہ قاسمی کے اہم چشم و چراغ، علوم قاسمی اور مسلک دیوبند کے ترجمان حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب کے جانشیں، خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی ہر جہت سے عظیم تھے،
ان کی وفات کے بعد ان کی دینی، علمی، تعلیمی، سماجی اور تنظیمی خدمات کو اجاگر کرنا اور آنے والے نسلوں کے لئے دستاویزی شکل میں پیش کرنا بہت ضروری تھا تاکہ بعد کے لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکیں، اور علمی پیاس بجھا سکیں، خوشی ہے کہ معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول کہ انہوں نے جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے 3/مارچ 2019 کو انصاری آڈیٹوریم جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی میں خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی حیات وخدمات پر بین الاقوامی سمینار کرانے کا فیصلہ کیا، یہ باتیں مولانا ابوالفضل قاسمی دربھنگوی استاد ڈی ایس انگلش بورڈنگ پبلک اسکول پپرا سپول نے کہا.
انہوں نے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی نوراللہ مرقدہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، ایک طرف تو وہ تزکیہ وسلوک کے راہ رو تھےتو دوسری طرف درس وتدریس کے بےتاج بادشاہ تھے، ساتھ تصنیف وتالیف کا میدان ہو یا سماجی و رفاہی میدان ہر شعبہ میں ان کے روشن نقوش تھے، ان سب کو یکجا کرنا ایک بڑا کام ہے، اس سیمینار کا مقصد یہی ہے، ہندوستان بھر میں پھیلے ان کے شاگردان، فیض یافتگان اور متوسیلین و محبین بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں، اچھی پیش رفت یہ بھی ہے کہ اس موقع پر روزنامہ انقلاب بھی خصوصی ضمیمہ نکال رہا ہے، مفتی محفوظ الرحمن عثمانی جو خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کے خلیفہ ومجاز بھی ہیں انہوں نے اپنے مخدوم و مرشد کے حق ادا کرنے کی بہترین کوشش کی ہے جو درحقیقت تمام لوگوں کی طرف سے فرض کفایہ ہے، اس سیمینار کے داعیان مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم، اساتذہ  کارکنان جامعۃ القاسم اور پروفیسر محمد اسحاق صدر شعبہ اسلامک اسٹدیز و ڈائریکٹر ذاکرحسین انسٹی ٹیوٹ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی قابل مبارکباد اور شکرگزار ہیں.