مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 21/فروری 2019) ضلع میں وزیر اعظم کسان سمان اسکیم کی پہلی قسط کسانوں کو فراہم کرنے کیلئے بنائی جارہی فہرست میں روزانہ بڑی تعداد میں شامل ہو رہے غیر مستحق کسانوں کی درخواست سے انتظامیہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، حالت یہ ہے کہ ابھی تک درج کراۓ گئے 114182 کسانوں میں سے 67129 کسانوں کا نام ہی فائنل ہو پایا ہے، 26 ہزار سے زائد کسان پہلی تحقیق میں غیر مستحق پاۓ گئے ہیں.
کاشتکاروں کیلئے حکومت ہند کی جانب سے چلائی جانے والی اس فلاحی اسکیم کی پہلی قسط اسی ماہ تقسیم کی تیاری ہے، امید یہ ہے کہ وزیر اعظم گورکھپور میں ہونے والے پارٹی کے پروگرام کے درمیان اس اسکیم کا آغاز کریں گے، اس کے لئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، لیکن اسکیم کے تحت ملنے والی رقم کی تقسیم کیلئے حکومت نے جو گائیڈ لائنز طے کی ہے. اسکے مطابق کاشتکاروں کی درخواست موصول نہ ہونے سے فائنل فہرست بنانے میں کافی دقت پیش آرہی ہے، محکمہ زراعت نے پورٹل پر اب تک کل 114182 کسانوں کا نام درج کرایا ہے، اس میں سے 67129 کسان ہی مستحق قرار پائے گئے ہیں بقیہ 26 ہزار سے زائد کسان غیر مستحق پاۓ گئے ہیں.
ضلع زرعی افسر پی سی وشوکرما کے مطابق کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ پہنچانے کیلئے مرکزی حکومت نے جو گائیڈ لائنز جاری کی ہے اس پر حرف بہ حرف عمل کرایا جا رہا ہے، سب سے بڑی دقت یہ ہے کہ اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرنے کیلئے نوکری پیشہ افراد بھی درخواست دے رہے ہیں، جبکہ انکم ٹیکس جمع کرنے والے افراد اس کیٹیگری میں شامل نہیں ہیں، صرف چوتھے گریڈ کے ملازمین اس اسکیم کیلئے درخواست فارم جمع کر سکتے ہیں، غیر مستحق قرار دۓ گئے 26 ہزار سے کسانوں میں سے کئی لوگوں نے من مانی کی شکایت کی ہے، موصول شکایتوں کے بعد 15 ہزار سے زائد کسانوں کی دوبارہ توثیق کرائی جا رہی ہے، کاغذات میں گڑبڑی، 2 ایکڑ سے زیادہ زمین ہونے کی صورت حال میں تمام لوگوں کے درخواست فارم منسوخ کر دیئے گئے ہیں.
کسان سمان اسکیم کیلئے نامزد نوڈل آفیسر سی ڈی او حکیم سنگھ نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے، درخواست گزاروں کے توثیقی کام میں لگے ملازمین رات دن ایک کر کے فائنل لسٹ بنا رہے ہیں، 21 فروری کی شام تک زیادہ سے زیادہ کسانوں کا نام مرکزی پورٹل پر درج کرا دیا جائے گا.