اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/فروری 2019) سماج وادی پارٹی کے سابق راجیہ سبھا ممبر نے مورخہ 20 فروری کو اپنی تقریباً 15 کروڑ کی جائداد کو آر ایس ایس کی تنظیم " سیوا بھارتی سنستھان " کو ڈونیٹ کر دیا، ایک وقت تھا جب امر سنگھ آر ایس ایس کو کوسنے والے سب سے آگے تھے، آج اپنی جائداد کو رجسٹری کرکے انھوں نے اسی تنظیم کو دے دیا، اس جائداد میں ترواں میں بنا 12 کروڑ روپئے کا بنگلہ اور 10 بیگھہ زمین جسکی قیمت 3 کروڑ ہے شامل ہیں، انہوں نے لاگنج تحصیل میں جائداد کی رجسٹری سیوا بھارتی کے نام پر کردی، امر سنگھ کے ذریعہ دان کی گئی جائداد پر سیوا بھارتی تنظیم کے زیر اہتمام " ٹھاکر ہریش چندر سیوا کیندر" قائم کرے گی۔
اس موقع پر امر سنگھ نے کہا کہ اپنے والد ہریش چندر کو امر رکھنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، پرینکا گاندھی کی سیاست میں داخل ہونے پر امر سنگھ نے کہا کہ ان سے میرے ذاتی تعلقات ہیں، سیاست میں سب کو آنے کا حق ہے میں ان کے اوپر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، وہ ایک ہندوستانی خاتون ہیں، تیز طرار و محنتی ہیں، مگر دلی دور ہے۔ امرسنگھ نے مزید پرینکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی نریندر مودی کو فتح یاب ہونے کی آرزو کی۔