اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع سنت کبیر نگر میں جرائم پر قابو، قانون کو چست درست رکھنے کے لئےدرجنوں ایس آئی کا ہوا تبادلہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 February 2019

ضلع سنت کبیر نگر میں جرائم پر قابو، قانون کو چست درست رکھنے کے لئےدرجنوں ایس آئی کا ہوا تبادلہ!

عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 17/فروری 2019) ضلع سنت کبیر نگر میں جرائم پر قابو وقانونی سسٹم کو چست رکھنے اور جرم اور جرائم پیشہ لوگوں پر قدغن لگانے کے لئے پولیس کپتان آکاش تومر کے ذریعہ درجنوں ایس آئی کا آج پریس ریلیز جاری کر تبادلہ کر دیا گیا ہے، چوکی انچارج اودیوگ حلقہ  تھانہ کوتوالی خلیل آباد میں تعنیات رہے، ایس آئی خوش محمد کو چوکی انچارج مہولی تھانہ حلقہ کے سنچرا بابو، سرون کمار یادو کو تامیشور ناتھ سے مہولی تھانہ حلقہ کے چوکی انچارج ہریہرپور، آنند کمار سنگھ کو کلکٹریٹ کوتوالی خلیل آباد سے
چوکی انچارج بور بیاس تھانہ دھرم سنگھوا، سرما سنگھ یادو کو مگہر سے کالی جگدیش پور تھانہ مہولی چوکی کا انچارج بنایا گیا ہے، چتربھج پانڈے کو مخلص پور چوکی سے تھانہ بکھرہ، شیام کنہیا دوبے کو چوکی ہریہرپور سے تھانہ بکھرہ، انیرودھ سنگھ کو سنیچرا بابو سے چوکی انچارج تامیشور ناتھ، دیاناھ رام کو دھن گھٹاحلقہ کے پولی سے ہٹا کر چوکی انچارج غوث پور، راجیش کمار گپتا کو چوکی  بور بیاس سے پپرہ فرسٹ  چوکی انچارج بنایا گیا ہے، دھرمیندر تیواری کو کوتوالی خلیل آباد سے چوکی انچارج پولی، نصیب الدین کو تھانہ دھن گھٹا سے چوکی انچارج مخلص پور، موتی چند کو تھانہ مہولی سے چوکی انچارج مگہر، چندن کمار کو پولس لائن سے چوکی انچارج کلیکٹریٹ، جے پرکاش سنگھ کو تھانہ بکھرہ سے چوکی انچارج اودیوگ حلقہ تھانہ کوتوالی میں تعنیاتی دی گئی ہے۔
پولس کپتان نے سبھی ٹرانسفر کئے گئے ایس آئی کے لئے فرمان جاری کیا ہے کہ اپنے اپنے تعنیاتی حلقہ میں آمد کراتے ہوئے متعینہ چوکیوں پر حاضر ہو جائیں.