رپورٹ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر(آئی این اے نیوز 5/فروری 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے واقع دھن گھٹا خلیل آباد بھنڈا بازار شاہراہ پر دوپہر تقریباً ڈھائی بجے آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل کی ہوئی زبردست ٹکر میں معصوم سمیت چار لوگوں کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ تین لوگ شدید زخمی ہوگئے، دو کی حالت نازک ہونے کے سبب فوری طور پر ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، مرنے والوں میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے.
خبروں کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے مخلص پور سے دھن گھٹا کی طرف جا رہے آٹو رکشہ و دھن گھٹا سے مخلص پور کی جانب جارہی موٹرسائیکل کی زبردست ٹکر ہوئی، آٹو رکشہ میں سوار سرییانس ولد سورج، مخلص پور تھانہ مہولی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، وہیں موٹر سائیکل سوارسیو پوجن موضع کوڑری تھانہ منڈیروا ضلع بستی سمیت ایک مرد اور خاتون کی بھی موت واقع ہو گئی، متوفیہ کی عمر تقریباً 22سال بتائی جاتی ہے.
آٹو رکشہ پر سوار دوشیزہ عمر20سال ،ببیتا زوجہ انل 35 موضع مخلص پور تھانہ مہولی، نیرج ولد بھگوان کجیا پور، مخلص پور تھانہ مہولی کو ابتدائی صحت مرکز ملولی لے جا یا گیا، جہاں سے ببیتا اور کشوری کی حالت نازک دیکھتے ہوۓ ضلع ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ہوئے اس سڑک حادثہ کی خبر ملتے ہی تھانہ انچارج دھن گھٹا منوج کمار ترپاٹھی پولیس فورس کے ساتھ موقع واردات پر ہہونچ کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال پہونچا یا تو وہیں دوسری جانب مرنے والے معصوم سمیت چار افراد کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.