سپول/بہار (آئی این اے نیوز 21/فروری 2019) الفلاح شوشل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے کارکنان نے خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی کی حیات وخدمات پرمنعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار پر اظہار ستائش کی.
خطیب الاسلام حضرت مولانا محمدسالم قاسمی ایسے عظیم عالم دین تھے جو دل درد مند فکر ارجمند کے حامل تھے، ان کے افکار و خیالات، مقالات و خطابات میں اعتدال اور درمیانہ روی تھا، وہ ایک ماہر تعلیم اور مفکر تھے، ہمیشہ ان کی یہ کوشش رہتی تھی کہ ملک وملت کی تعمیر وترقی ہو، اتحاد و یکجہتی باقی رہے، آخری سانس تک وہ دین کی سربلندی اور دعوت کا فریضہ انجام دیتے رہے، یہ باتیں معروف سماجی کارکن الفلاح شوشل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر شاہ جہاں شاد نے 3/مارچ 2019 کو جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول بہار اورشعبہ اسلامک اسٹڈیزجامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے اشتراک سے "حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کی شخصیت اور حیات وخدمات" کے عنوان سے منعقد ہو رہے سیمینار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، انہوں نے اس بین الاقوامی سیمینار کے داعی فخر ملت مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اقدام اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان الفلاح شوشل ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ان کو اس سیمینار کے انعقاد پر پیشگی مبارکباد دیتے ہیں؛ کیونکہ مولانا محمد سالم قاسمی کی خدمات صرف مدرسہ اور مسجد، خانقاہ اور تربیت گاہ تک منحصر نہیں تھی، بلکہ وہ ایک سماجی شخصیت بھی تھے ملک کی بہت ساری ایسی تنظیموں اور تحریکوں کے سرپرست اور نگراں تھے جو انسانیت کی خدمت کرتی ہے، ایسی شخصیات کی سیرت اور خدمات کو اجاگر کرنا دراصل آنے والی نسل کو صحیح راہ اور سمت دکھلانا ہے.
الفلاح کے صدر شاہ جہاں شاد نےکہاکہ بڑی بات ہےکہ یہ سیمینار ملک کی عظیم یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے ڈاکٹر انصاری آڈیٹوریم میں منعقد ہورہا ہے، شاہ جہاں شاد نے کہاکہ مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسين جامعۃ القاسم سے ملی جانکاری کے مطابق حضرت مولانا محمدسالم قاسمی کی حیات وخدمات پر مضامین و مقالات کا مجموعہ کتابی شکل میں اور تیس سالہ تاریخ جامعۃ القاسم کا اجراء بھی عمل میں آئے گا، سیمینار کی تیاری زوروں پر ہے، شاہ جہاں شاد نے بتایاکہ اطلاع کے مطابق اس علاقے سے بھی بڑی تعداد میں دانشواران اور سماجی شخصیات شرکت کررہی ہے.