اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/فروری2019) شاہ گنج میں علماء کونسل کے پروگرام میں شرکت کے لیے جارہے مولانا عامر رشادی صاحب کے قافلے پر امباری میں حملہ کردیا گیا، معاملہ ایک گاڑی کے پاسنگ کو لیکر کونسل اور بجرنگ دل کے کارکنوں آپس میں بھڑ گئے، وہیں جب کونسل کے کچھ لوگوں نے
اتر کر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی تو امباری کے بجرنگ دل کے شرپسندوں نے گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کردیا، جس سے گاڑی میں کافی نقصان ہوا ہے، وہیں بجرنگ دل کے شرپسندوں کا ٹارگیٹ مولانا عامر رشادی صاحب ہی تھے، مولانا کی گاڑیوں پر بھی کافی پتھراؤ ہوا، جس سے گاڑیوں کا شیشہ ٹوٹ گیا، کچھ لوگوں کے سر پیر میں بھی کافی چوٹیں آئیں۔
وہیں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے اپنے فیسبک وال پر کارکنوں سے امن و شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے.
خبر لکھے جانے تک حالات قابو میں ہیں.
وہیں راشٹریہ علماء کونسل کے قومی ترجمان طلحہ رشادی نے اپنے فیسبک وال پر کارکنوں سے امن و شانتی بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے.
خبر لکھے جانے تک حالات قابو میں ہیں.