مئوناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 19/فروری 2019)جامعہ مفتاح العلوم شاہی کٹرہ مئو میں معززین شہر کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پلوامہ میں سی آرپی ایف جوانوں پر ہوۓ دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ زخمی جوانوں
اور ملک میں امن وامان کی دعا کی گئی، اور متفقہ طور پر یہ طے کیا گیا کہ اگر پرمیشن مل جاتا ہے تو ٢٢/فروری بروز جمعہ ٢بجے دن میں شاہی کٹرہ کے میدان میں ایک زبردست احتجاجی و تعزیتی اجلاس عام کیا جائے گا، اور صدر و وزیراعظم ہند کو ایک تعزیتی محضرنامہ ارسال کیا جائے گا، اجلاس سبھی مکتب فکر کے علماء و دانشوران سیاسی وسماجی رہنما اور ہندومسلم نمائندہ خطاب فرمائیں گے.
میٹنگ میں سبھی مدارس کے نظماء و صدور سبھی سیاسی پارٹیوں کے نمائندے اور دانشوران شریک ہوۓ اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا، اسی سلسلے کی ایک میٹنگ مسلم انٹر کالج میں بھی ہوئی تھی جس نے اس اجلاس کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے.