سنگر کی بیٹی سے سبق لیں ہماری مائیں بہنیں.
فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
معروف سنگر اے آر رحمان جو ایک غیر مسلم تھے، بعد میں انہوں نے اسلام کی دولت سے سرفراز ہوئے، ابھی ایک دو روز پہلے ان کی بیٹی نے ایک پروگرام میں شرکت کیا، لیکن ان کی وضع قطع نے سب کو حیران کیا، بیٹی ایک سنگر کی ہیں، ان کی عمر ۲۳ سال ہے، الحمدللہ مکمل اسلامی حجاب پردہ کے ساتھ حاضر ہوئیں، اور ان کے اس بیان نے سب کو تعجب میں ڈال دیا، انہوں نے کہا میرے والد نے ہمیشہ مجھے پردہ میں رکھا، آج ہم مسلمانوں کے سوچنے کا مقام ہے، خواتین بھی سوچیں جب ایک سنگر جس کا دین سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا وہ جب اپنی بیٹی کو اس قدر پردہ کا اہتمام کرا رہا ہے، جس کا اسلام تقاضہ کرتا ہے، تو ہم خود کو دین کا ٹھیکیدار بننے والے آخر پردہ کا اہتمام کیوں نہیں کراتے، ایک سنگر نے قرآن اور احادیث مبارکہ کو بغور سمجھا اور اس پر عمل کرا رہا ہے، پھر ہم کیوں نہیں؟
ایسے ہی ہماری خواتین سوچیں اور غور کریں، ایک سنگر کی بیٹی جب پردہ کرکے اللہ رسول کے حکموں پر عمل کررہی ہے، تو ہم دیندار بیٹی ہونے کا دعوی کرنے والی آخر پردہ کا اہتمام کیوں نہیں کررہی ہیں، قرآن و حدیث میں جگہ جگہ پردہ کے اہتمام کا حکم ہے، اللہ عمل کی توفیق دے...آمین