اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: وزیر اعظم آواس اسکیم میں پردھان اور سکریٹری پر بدعنوانی کا الزام، مستحق کے مکان کی رقم دوسرے کے کھاتہ میں ٹرانسفر کرنے کی جنتا دربار میں شکایت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 February 2019

وزیر اعظم آواس اسکیم میں پردھان اور سکریٹری پر بدعنوانی کا الزام، مستحق کے مکان کی رقم دوسرے کے کھاتہ میں ٹرانسفر کرنے کی جنتا دربار میں شکایت!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 17/فروری 2019) حکومت اتر پردیش ایک طرف جہاں ہر غریب کو سرکاری امداد دینے کے لئے کوشاں ہے وہیں حکومت کے کچھ افسران و اہلکار اس کے خلاف کام کرنے پر آمادہ ہیں کچھ اس طرح ضلع سنت کبیر نگر حلقہ واقع ترقیاتی بلاک ناتھ نگر میں تعنیات، گاؤں ترقیاتی افسر دلیپ کمار پانڈے اور گاؤں پردھان موضع چھتہی نےحکومت کو گمراہ کرتے ہوۓ پردھان منتری رہائشی مکان مستحق  کے نام سے منظور شدہ رہائشی مکان کو دوسرے  غیر مستحق شخص کے نام پر دے دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے.
   خبروں کے مطابق ضلع سنت کبیر نگر حلقہ واقع ترقیاتی بلاک ناتھ نگر حلقہ کے تحت گاؤں پنچایت چھتہی کے باشندہ محمد اسلم ولد ظہیر الدین نے وزیر اعلیٰ اتر پردیش کو  ایک مکتوب ارسال کر گاؤں پردھان اور سیکریٹری پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس کا نام پردھان منتری آواس لسٹ میں ہونے اور رہائشی مکان بھی سرکاری کاغذات میں ہونے کی تصدیق کے باوجود گاؤں ترقیاتی افسر دلیپ کمار پانڈے اور گاؤں پردھان کی ملی بھگت سے  پردھان منتری آواس کی پوری رقم اپنے ایک چہیتے کے کھاتے میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے  اور مکان بھی تیار کروا دیا گیا ہے، محمد اسلم نے وزیر اعلیٰ اترپردیش جنتا دربار میں دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ اس نے ضلع اور بلاک سطح کے افسران سے اسکی شکایت کردی ہے، لیکن  بلاک کے سبھی افسران و اہلکاروں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیتے ہوۓ طرح طرح کی سنی کو ان سنی  کر سکریٹری اور گاؤں پردھان کو بچانے کا کام رہے ہیں.
محمد اسلم نے تحریر میں مزید کہا کہ  مجبور ہو کر وزیر اعلیٰ اترپردیش کو "جنتا دربار "میں ایک تحریر دے کر انصاف کی فریاد کی ہے، متاثر ہوئے شخص نے بتایا کہ  آج بھی میں اپنے ٹوٹے پھوٹے کھپڑیل کے مکان میں سکریٹری دلیپ کمار پانڈے اور پردھان کے سوتیلے پن کی وجہ  سے گزر بسر کرنے پر مجبور ہوں، اپنی فریاد میں محمد اسلم نے
حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کی ایسے بدعنوان افسران کے خلاف جانچ کر قانونی کارروائی کی جائے.