اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: فوج پر حملہ کی ذمہ داری طے کرے حکومت: پنڈت ستندر شرما

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 17 February 2019

فوج پر حملہ کی ذمہ داری طے کرے حکومت: پنڈت ستندر شرما

دیوبند میں تنظیم ابنائے مدارس اور دیوبند الومنائی فیڈریشن کی اپیل پر کینڈل مارچ!

 دیوبند(آئی این اے نیوز 17/فروری 2019) کشمیر کے پلوامہ میں مارے گئے سی.آر.پی.ایف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے،انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور حکومت سے سیکورٹی میں ہوئی چوک  کی ذمہ داری لینے کا مطالبہ کرنے کے لئے آج دیوبند کے درجنوں اداروں، تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے اردو دروازہ دیوبند پر ایک کینڈل مارچ رکھا گیا.
ہزاروں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے سندری دیوی مندر ٹرسٹ کے صدر پنڈت ستیندر شرما نے کہا کہ فوج پر حملہ بزدلی ہے، لیکن سیکورٹی میں ہوئی چوک کی ذمہ داری کشمیر کے گورنر سمیت متعلقہ محکموں کو لینی چاہیے، اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ایک مستقل منصوبہ بندی ہونی چاہیے، قصورواروں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے لیکن اس حادثہ کا سیاسی استعمال ہرگز نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ملک کی عوام کو پریشان کرنا چاہیے، آج کے اس مارچ کے ذریعہ ہم فوج کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پورا ہندوستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیں مرنے والے نوجوانوں پر فخر ہے، ہم ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں.
بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم  ابنائے مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین اور دیوبند الومنائی فیڈریشن کے صدر مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ ہم سب لوگ اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، شہیدوں کے خاندان کے ساتھ تعزیت  کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں اس کا مستقل حل ڈھونڈیں، ایجینسیوں کے عدم استحکام کو ختم کرنے اور فوج کی حفاظت کے لئے پورا ملک فوج اور حکومت کے ساتھ ہے، حکومت کو چاہئے کہ مجرمین کی نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہونچائے البتہ عوام الناس کو  پریشان کرنے سے گریز کیا جائے.
نوجوان لیڈر سید حارث نے کہا کہ یہ حکومت کی ناکامی اور غفلت ہے کہ اتنا بڑا حملہ ہوگیا اور پہلے سے اس سے نمٹنے کے لئے کوئی لائحہ عمل حکومت نے نہیں طے کیا تھا، انہوں نے کہا کہ جب پلوامہ میں فوجیوں کی لاشیں اٹھائی جارہی تھی اس وقت وزیر اعظم،بی.جے.پی صدر امت شاہ، اور اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سیاسی جلسوں میں بیان بازی کررہے تھے اور مندر مسجد کی سیاست کررہے تھے حد تو یہ ھیکہ  بی.جے.پی دہلی صدر منوج تیواری پوری رات ناچ گانے کی محفل سجارہے تھے یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے، اس حملے کے لئے پوری طرح سے بی.جے.پی سرکار ذمہ دار ہے اور اسے ذمہ داری تسلیم کرنی چاہیے.
نوجوان لیڈر  فیصل نور شبو نے کہا کہ اس پانچ سال میں فوج پر 18 حملے پوچکے ہیں اور وزیر اعظم و وزیر داخلہ صرف مذمتی بیان جاری کرکے ذمہ داری سے سبکدوش ہوجاتے ہیں.
وزیر داخلہ اور کشمیر کے گورنر کو اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہئے اور اس حملہ میں مارے گئے نوجوانوں کو شہید کا درجہ دینا چاہئے.
اس موقعہ پر پنٹو شرما، آدتیہ سنگھ، سماجوادی لیڈر حیدر علی،محمد دانش قاسمی،فیصل حمید،وارڈ ممبر سلیم خواجہ،سلیم قریشی، مرغوب الرحمان طیب،مہتاب عالم قاسمی،اسماعیل محمد قریشی، سہیل چوہدری، سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے.