محمد سیف الاسلام مدنی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پکھرایاں/کانپور دیہات(آئی این اے نیوز 17/فروری 2019) انسانی جان کی ایک قیمت ہے جو فطرتاً اسے حاصل ہے، جس کا تعلق مذہب اور ذات سے نہیں، قرآن کریم میں صاف طور سے ارشاد فرمایا گیا کہ "ایک انسان کا ناحق قتل گویاکہ پوری انسانیت کا قتل ہے" اس دہشت گردانہ حملے کے پس پردہ کوئی بھی تنظیم یا جماعت ہو یا پھر کوئی بھی خانہ جنگی اس کا سبب ہو، بہر حال بے قصوروں کا قتل قابل مذمت ہے،
نہ تو اسلام اسکی اجازت دیتا ہے، اور نہ ہی اخلاقی اعتبار سے ایسا اقدام درست ہے، یہ انتہائی بزدلانہ اور غیر اخلاقی حرکت ہے، سرحد کے نگہبانوں پر دھوکے سے حملہ کرنا کسی بھی طریقہ سے روا نہیں، جو لوگ اس کو اسلامی تعلیم سمجھ رہے ہیں وہ سخت متشدد اور اسلامی تعلیم سے عاری ہیں، خود کش حملہ تو کسی بھی اعتبار سے درست نہیں، اس حملے نے نہ جانے کتنے گھر اجاڑ دیے کتنے معصوموں کا مستقبل تباہ کردیا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں مقتولین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اور منتظر بھی ہیں کہ جس حادثہ نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا اس کے لئے بھارت سرکار کیا قدم اٹھاتی ہے.
واضح رہے کہ موجودہ سرکار اس سے قبل سرحد کے نگہبانوں کے بارے میں بڑا بیان بھی دے چکی ہے اس لئے ملک منتظر ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے جو وقفہ وقفہ سے اس طرح کی ناروا حرکت کرتے رہتے ہیں.