اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جونپور: جامعہ حسینیہ لال دروازہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ "سالانہ اجلاس عام" کا انعقاد، 125طلباء کو اعزاز بخشا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 March 2019

جونپور: جامعہ حسینیہ لال دروازہ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ "سالانہ اجلاس عام" کا انعقاد، 125طلباء کو اعزاز بخشا گیا!

اجود قاسمی
ـــــــــــــــــــ
جونپور(آئی این اے نیوز 8/مارچ 2019) شیرازِ ہند جونپور کا تاریخی ادارہ جامعہ حسینیہ لال دروازہ کا سالانہ اجلاس عام طلباء انجمن اصلاح بیان کے زیر اہتمام جامعہ حسینیہ لال دروازہ میں جمعرات کی شام کو مدرسہ کے صحن میں منعقد کیا گیا، پروگرام کی شروعات کلام الٰہی سے کی گئی۔
پروگرام حضرت مولانا توفیق احمد قاسمی ناظم مدرسہ کی زیر سرپرستی میں منعقد ہوا، مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا حسان سیدین مللہ ٹولا رہے و مہمان اعزازی صابر قریشی و حافظ حفیظ اللہ رہے۔
پروگرام میں مختلف مقرروں نے اپنی اپنی باتیں پیش کیں، اسی اثناء مولانا ابو صمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ آج ہمارے ہندوستان کو ضرورت ہے ایک ایسے ہندوستانیوں کی کہ جب کسی بھی مذہب کے ماننے والوں پر یا ان کے مذہبی اداروں کو شرپسند عناصر کے ذریعے حملہ کیا جائے تو سب کے سب ایک ساتھ کھڑے ہوں، اگر کوئی دہشتگرد غیر مسلم بھائی پر یا ان کے مذہبی جگہوں پر حملہ کرے تو مسلمان کو سامنے آکر پہلے روکنا چاہیے، اسی طرح کوئی غیر مسلم میں سے بھی مسلمانوں یا عیسائیوں یا سکھوں پر حملہ کرے تو امن پسند غیر مسلموں کو آگے آکر اس کو روکنا چاہیے تب جاکر ہندوستان میں امن اور امان قائم ہوگا.
وہیں ناظم مدرسہ مولانا توفیق قاسمی نے بتایا کہ اس مدرسے کو قائم ہوئے تقریبا 45 سال ہوچکے ہیں یہاں سے تعلیم حاصل کر پاس ہونے والے طلبا کو ہر سال پروگرام کراکر اعزاز بخشا جاتا ہے، اس میں ملک کے مختلف علمائے دین و عالم شامل ہوتے ہیں، اس سال 125 طلباٗ کو اعزاز بخشا گیا ہے جنہوں نے مدرسے کے مختلف امتحانوں کو اچھے نمبرات حاصل کر کے پاس کیا ہے۔
پروگرام میں ایمان افروز اور دلنشیں تقریریں روح افزا اور پرسوز نعتیں خوش ذائقہ اصلاحی دلچسپ مکالمے سے ماحول میں سما بن گیا، وہیں ننھے منھے معصوم بچوں کی زبان سے پرکیف نظم دعائیں وغیرہ جامعہ کے ہونہار اور باکمال طلباء عزیز نے پیش کر فضا میں شیرینی گھول دیا۔
جلسے کی نظامت مولانا وسیم احمد شیروانی نے کیا، پروگرام کے آخر میں ملک میں خوشحالی و امن وامان کے لئے دعا کر پروگرام کو ختم کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا توقیر قاسمی، محمود، ڈاکٹر محمد عمران، حافظ محمد وسیم، ابوصمد، مولانا محمد امجد ممبئ، حاجی حافظ محمد آصف، مفتی قمرالدین، مفتی اظہار احمد اعظمی اور سالم شیروانی قاسمی نائب صدر جمعیت العلماء لکھنؤ، انوارالحق گڈو اور دیگر لوگ موجود رہے۔