اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیت یوتھ کلب کے تعارفی مظاہرہ سے لوٹے طلباء کا پرجوش استقبال!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 March 2019

بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیت یوتھ کلب کے تعارفی مظاہرہ سے لوٹے طلباء کا پرجوش استقبال!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) باغپت شہر میں منعقد ہونے والے بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کے تعارفی مظاہرہ سے روشن گڑھ گاؤں کے اسکاؤٹ اور روورس کا گاؤں پہونچنے پر پھول مالائیں پہناکر حوصلہ افزائی کی گئی، اور گاؤں کے تالاب سے شروع ہوکر ریلی کی شکل میں چل کر یہ پورا گروپ مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں پہونچا، راستہ میں جگہ جگہ پھول کی مالائیں پہناکر ان کا استقبال کیا، تمام اسکاؤٹ اور روورس نے ملک ھندوستان کے جذبہ سے سرشار ملک سے متعلق نعرہ بھی لگائے اور صفائی ستھرائی سے متعلق بھی نعرے لگائے اور گاؤں کو صاف ستھرا بنانے کا پیغام دیا.
 مدرسہ پہونچنے کے بعد استقبال کرنے والے تمام افراد کو مخطاب کرتے ہوئے
مدرسہ کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے کہا کہ آج یہ پورے گاؤں اور ضلع کے لیے خوش بختی کا دن ہے کہ آج ہمارے بچوں نے اتنے بڑے تعارفی مظاہرہ میں شرکت فرماکر گاؤں کا نام روشن کیا، انہوں نے کہا کہ جن دونوں تنظیموں کے ذریعہ ہمارے ان نونہال وجوانان کی اصلاح کی جارہی ہے یہ ہمارے ملک کی قدیم تنظیم ہیں جو بالکل بے داغ ہے اور صاف شفاف ہے اسلیے ان سے ہم خود بھی جڑ کر چلیں اور اپنی نسلوں کو بھی جوڑیں تاکہ ہمارے نوجوان بری عادتوں اور بری صحبتوں سے بچ سکیں اور آنے مستقبل میں سب کا نام روشن کر سکیں، کیونکہ اصل انسانیت یہی ہیکہ ایک دوسرے کی مدد انسانیت کی بنیاد پر کی جائے ذات برادری دین و مذہب ملک و ملت کی بنیاد پر نہیں، اور بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آگے بھی اسی طرح گاؤں کا اور ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہمہ تن تیار رہنا ہے اور اس کے لیے جتنی بھی جد و جہد درکار ہوگی صرف کرنا ہے.
اس موقع پر حاجی غیاث الدین، متولی حاجی محمد سلیم، طیب انصاری اختر انصاری، آس محمد ٹیلر صاحب. نیتا ذاکر علی، چودھری کابل، چودھری مستقیم، شمع دھر، حافظ محمد محمود صاحب اور گاؤں معزز افراد بڑی تعداد میں موجود رہے.
اعلی انعامات حاصل کرنے والے طلباء محمد ثمیر، محمد سالم، محمد نسیم، محمد سہیل، محمد صدام کے نام قابل ذکر ہے، آخر میں مختصرا دعا پر مجلس کا اختتام ہوا.