اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مانو کالج اورنگ آباد کے بی ایڈ ڈیسٹینس موڈ کے امتحان بحسن و خوبی اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 March 2019

مانو کالج اورنگ آباد کے بی ایڈ ڈیسٹینس موڈ کے امتحان بحسن و خوبی اختتام پزیر!

ذیشان الہی منیر تیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اورنگ آباد/مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) مانو کالج اورنگ آباد صرف مہاراشٹرا ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں اپنی پہچان اور اپنے اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ علمی ماحول کے لئے مشہور و معروف ہے، اس کالج کے اندر پچھلے 17فروری سے بی ایڈ  ڈیسٹینس فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کا امتحان لیا جا رہا تھا جو 3مارچ 2019ء کو بحسن و خوبی اختتام کو پہنچا ۔
واضح رہے کہ یہ امتحان کالج کے پرنسپل پروفیسر جناب عبد الرحیم سر کے ساتھ ساتھ پروفیسر بدر الاسلام سر، پروفیسر وسیم سر، پروفیسر خان شہناز بانو، پروفیسر نزہت پروین، پروفیسر قیصر جہاں چودھری اور پروفیسر عظمی صدیقی کے زیر نگرانی لیا گیا، ان لوگوں نے کڑی نگرانی کے تحت بالکل صاف و شفاف ماحول میں امتحان لینے کے فریضہ کو انجام دیئے اور نقل، پوچھ تاچھ اور ادھر ادھر اشارہ و کنایہ پر مکمل پابندی عائد کر کے اس پر کاربند و پابند رہیں اور اسی طرح ابتداء سے انتہاء تک یہ امتحان لیا گیا، امتحان کے اختتام کے بعد کالج کے تمام ذمہ داران اور پروفیسران نے طلبہ و طالبات کے لئے اچھے نمبرات اور کامیاب مستقبل کی دعائیں دیں ۔