اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانوں کو چاہیے کہ قرآن کریم میں اپنا حل تلاش کریں، جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں منعقدہ تحفظ شریعت کانفرنس وجلسہ دستار بندی سے علماء کا خطاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 4 March 2019

مسلمانوں کو چاہیے کہ قرآن کریم میں اپنا حل تلاش کریں، جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں منعقدہ تحفظ شریعت کانفرنس وجلسہ دستار بندی سے علماء کا خطاب!

لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) لونی کا معروف ادارہ جامعہ منبع العلوم پوجاکالونی میں سالانہ جلسہ دستار بندی وتحفظ شریعت کانفرنس بحسن خوبی اختتام پزیر ہوا، طے شدہ پروگرام کے مطابق پہلی نششت صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک چلا، دوسری نششت بعد نماز ظہر تا عصر خواتین حضرات کا چلا جس میں دہلی سے تشریف لائی ممدوحہ ماجد رکن مسلم پرسنل لاء بورڈ کے علاوہ دگر معلمات کا تفصیلی خطاب ہوا جس میں مستورات کا اک جم غفیر موجود تھا، بعد نماز مغرب تیسری نششت سے منعقد ہوا.
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دہلی نے اپنے خطاب میں کہاکہ قرآن کتاب ہدایت ہے ہر دل میں قرآن اور حافظ قرآن کی عظمت ہونی چاہیے تکمیل حفظ، قرآنی تعلیمات اپنانے پر زور دیا، قرآن ساری انسانیت کے لئے کتاب ہدایت اور رحمت ہے، قابل مبارکباد ہیں وہ لوگ جو اپنے بچوں کو قرآن مجید کی تعلیم دلاتے ہیں،حافظ قرآن و ان کے والدین  کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن عظیم کتاب ہے جس میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل کا حل قرآن میں تلاش کریں اور قرآنی تعلیمات پر عمل کو اپنا نصب العین بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیاب و بامراد ہو سکیں.
مولانا قاسمی نے کہاکہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم   مدارس اسلامیہ کا ہر ممکن تعاون کریں اور انسانی بنیادوں پر ایک دوسرے کی مدد کریں اس سے معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہو گی اور خوش گوار معاشرہ وجود میں آئے گا  انہوں نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  نمازوں کے اہتمام کے ساتھ یتیموں بیواؤں مسکینوں مظلوموں کی مدد کریں اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کریں اس سے اللہ خوش ہوگا۔
فتاویٰ آن لائن کے چئیرمین مفتی عبدالواحد قاسمی نے کہاکہ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کو اپنا معمول بنائیں اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ دارین میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں.
صدر جلسہ مولانا قاری فیض الدین عارف نے کہا کہ مدارس اسلامیہ دین اسلام کے مضبوظ قلعے ہیں جہاں دین کے داعی اور سپاہی تیار ہوتے ہیں، ضرورت ھیکہ ہم اپنے بچوں کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کریں اور مدارس اسلامیہ وذمہ داران مدارس کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کریں نیز تعمیری تعلیمی نظام کو مستحکم ومنظم کرنے کیلئے ان کا ساتھ دیں تبھی ادارہ کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتا ہے.
مفتی ذیشان قاسمی قاضی شہر فرخ آباد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے ہی معاشرے کی اصلاح ممکن ہے قرآن حکیم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں ہے بلکہ ساری نوع انسانی کی فلاح و بہبود کیلئے ہے  قرآن کے پیغام کو بلا لحاظ مذہب و فرقہ عام کرنے کی ضرورت ہے نیز  قرآن کریم حق و باطل کے درمیان ایک کسوٹی ہے۔
جلسے کا آغاز معروف عالمی شہرت یافتہ قاری محمودالحسن اصالت پوری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، نعت و منقبت کا نذرانہ شہرت یافتہ نوجوان شاعر شہرت نیپالی قاسمی ، قاری محمد اکرام صدیقی قاسمی نے پیش کیا، نظامت کے فرائض مشہورومعرف ناظم جلسہ مولانا قاسم صیاد مظاہری مہتمم دارالعلوم الفلاحیہ نے انجام دیے.
اس موقع پر چھ طلبہ نے قرآن کریم کی آخری سورتوں کی تلاوت کرکے تکمیل حفظ کیا بعد ازاں علماء کرام کے دست شفقت سے ان کے سروں پر دستار فضیلت باندھی گئی.
جلسہ کا اختتام مظفرنگر سے تشریف لائے مولانا عین الحق دانش قاسمی کی رقت آمیز دعا پر ہوا.
اخیر میں ادارہ کے مہتمم مولانا نظام الدین قاسمی بانی ومہتمم جامعہ ہذا نے بارش ہونے کے باوجود جلسہ میں آئے ہوئے تمام مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا.
 اس موقع پر مولانا یاسین صدیقی قاسمی ناظم تعلیمات جامعہ ہذا، قاری محسن راہی، مولانا نوید عالم مظاہری، قاری عمران، مولانا شاہد، مولانا ضیاءالدین قاسمی، حافظ انعام الحسن، مولانا ابوبکر مظاہری، قاری رحمت اللہ داؤدی کے علاوہ پوجا کالونی سمیت قرب و جوار کے کافی تعداد میں لوگ موجود تھے.
اخیر میں مولانا یاسین صدیقی قاسمی کی ترتیب دی ہوئی جامعہ کا مختصر تعارف نامی کتاب کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا.