رپورٹ: حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے قصبہ چھتہی کے محلہ ٹھیکیہ کے باشندہ اور گاؤں کے کوٹیدار محمد شاہد کے بڑے بیٹے جن کی عمر تقریباً 23 سال تھی، گزشتہ جمعہ کو دیر شب سعودی عرب کے شہر ریاض میں پانی کی ٹنکی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی.
خبروں کے مطابق ضلع سنت کبیر نگر واقع قصبہ چھتہی کے مشرقی جانب واقع محلہ ٹھیکیہ کے باشندہ کوٹیدار محمد شاہد صدیقی کا 23 سالہ لڑکا 2 سال قبل سعودی کے شہر ریاض میں بحیثیت ڈرائیور نوکری کرنے کیلئے گیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ کوٹیدار محمد شاہد کے مطابق جمعہ کی رات ان کا بیٹا شمس الدین اپنی ضرورت کے تحت غسل خانے میں داخل ہوا تھا، اپنی ضروریات سے فارغ ہوکر جب وہ غسل خانے سے باہر نکلا سامنے ٹنکی کے چیمبرز پر لگا ڈھکن جو ٹائلس تھی اچانک ٹوٹ گیا، ڈھکن ٹوٹنے کی وجہ سے شمس الدین گہری پانی کی ٹنکی میں جا گرا، اور ٹنکی میں ڈوبنے کی وجہ سے اسکی موت ہو گئی، فوری طور پر رات میں کسی کو اس حادثے کی جانکاری نہ ہو سکی، صبح کافی پوچھ گچھ اور تلاش کے بعد موقع پر پہنچے لوگوں نے بیت الخلاء کی ٹنکی میں تلاش شروع کردی، جہاں بیت الخلاء کی ٹنکی میں لاش دیکھی گئی، لاش کو لوگوں نے ٹنکی سے باہر نکلوایا. موت کی خبر کنبہ والوں کو سنیچر کو بذریعہ موبائل ملی، محمد شاہد نے بتایا کہ سعودی حکومت کے قوانین و ضوابط سے متعلق کاغذی عمل مکمل ہونے کے بعد مرحوم بیٹے کی شہر ریاض میں موجود گاؤں کے تمام نوکری پیشہ افراد کی موجودگی میں وہیں تدفین کی جائیگی، شمس الدین دو ماہ بعد یعنی رمضان المبارک میں واپس گھر آنے والا تھا، گھر واپسی کیلئے شمس الدین نے خریداری بھی شروع کر دی تھی، گھر والے اپنے بیٹے کی وطن واپسی کا ایک ایک دن بڑے بے صبری سے انتظار کررہے تھے، لیکن اللہ ربّ العزت کو کچھ اور ہی منظور تھا، فون کی ایک گھنٹی اور شمس الدین کی موت کی خبر نے پورے کنبہ اور اور گاؤں و علاقائی عوام کے دلوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے والدین بھائی بہن کی چیخ و پکار سے چاروں طرف چھتہی گاؤں میں ماتم کا ماحول ہے.
ماں آمنہ خاتون بیٹے کی جدائی کے درد سے بار بار بیہوش ہوئی جا رہی ہیں، وہیں والد کی آنکھوں سے اشکوں کی رفتار کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے.
دوسری جانب ضروری دستاویزی عمل کے بعد ریاض میں ہی شمس الدین کو سپرد خاک کیا جائے گا.
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) تحصیل دھن گھٹا حلقہ کے قصبہ چھتہی کے محلہ ٹھیکیہ کے باشندہ اور گاؤں کے کوٹیدار محمد شاہد کے بڑے بیٹے جن کی عمر تقریباً 23 سال تھی، گزشتہ جمعہ کو دیر شب سعودی عرب کے شہر ریاض میں پانی کی ٹنکی میں ڈوب جانے سے موت ہو گئی.
مرحوم شمس الدین |