محمد فرقان
ــــــــــــــــــــ
میسور(آئی این اے نیوز 4/مارچ 2019) حج اور عمرہ کی تمنا کس مسلمان کے دل و دماغ میں نہیں ہوگی۔بہت سارے صاحب استطاعت کم از کم ایک بار حج ضرور کرتے ہیں۔جبکہ بہت سارے لوگ کئی بار کرتے ہیں اور بہت سے ایسے بھی ملیں گے جو سال بہ سال حج شوقیہ کرتے ہیں۔اسی طرح عمرہ کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔لیکن اپنے مقام میں ضرورت مندوں یتیم، بیوہ، مسکینوں کو چھوڑ کر بار بار عمرہ ادا کرنا کیا یہ صحیح ہے؟ جبکہ صاحب استطاعت پر زندگی میں صرف ایک مرتبہ حج کرنا فرض اور ایک سے زیادہ مرتبہ مستحب ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد مدنی، گرگیشوری، میسور میں خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ نے کیا۔
شاہ ملت نے فرمایا کہ آج سفر عمرہ ایک فیشن بن چکا ہے۔صرف نام و نمود، جھوٹی شہرت، سیر و تفریح اور شاپنگ کیلئے لوگ بار بار عمرہ کررہے ہیں۔جبکہ امت کا ایک بڑا طبقہ ایک ایک دانے کیلئے ترس رہا ہے، غریب، یتیم، مسکین اور بیواہ کا کوئی سہارا نہیں۔اگر کوئی بار بار عمرہ اللہ کی رضا اور عشق نبوی ؐمیں کررہا ہو تو الگ بات ہے۔اس کے باوجود ضرورتمندوں کو چھوڑ کر بار بار عمرہ کرنا یہ دینی اخلاق اور سماجی مروت کے خلاف ہے۔مولانا نے فرمایا کہ آج دنیاوی مسائل میں لوگ ہزاروں افراد سے مشورہ لیتے ہیں لیکن دینی مسائل میں خود فیصلہ کر لیتے ہیں۔مولانا نے دوٹوک فرمایا کہ کوئی یہ سوچ کر جاتا ہے کہ میں وہاں شاپنگ کرونگا، اپنے گناہوں کو نہیں چھوڑوں گا، اپنی ماں بہنوں کو چست کپڑے پہنا کر زنا کی دعوت بھی دلواؤں گا تو کان کھول کر سن لیں کہ وہ ٹکٹ کینسل کردیں لیکن اللہ کے حرم کو ناپاک نہ کریں۔ مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا کہ عمرہ جو مستحب ہے اسے ادا کرنے سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا افضل ہے۔قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی مدظلہ، جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کی صحت یابی اور امیر شریعت آسام مولانا طیب الرحمن صاحب ؒ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔