دیوبند(آئی این اے نیوز 20/مارچ 2019) اس حقیقت کا انکار ممکن نہیں کہ انسان کی فطرت ہی میں ایک دوسرے سے مل جل کر رہنا اور ایک دوسرے سے تعلقات قائم رکھنا داخل ہے، یہ ایک پاکیزہ جزبہ اور پاکیزہ فطرت ہے، جو قابل قدر اور قابل ستائش ہے، ایک غم گسار. رحم دل اور دلی تعلق رکھنے والے رفیق اور محب کی ضرورت انسان ہر لمحہ اور ہر موقع پر محسوس کرتا ہے، اس کے بغیر کسی بھی انسان کے لئے زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہے، جو لوگ یکسواور فرد وبشر سے الگ تھلگ ہوکر رہتے ہیں درحقیقت وہ ذہنی تناؤ اور دماغی خبط میں مبتلاء ہوتے ہیں اور مختلف الجھنوں کا شکار ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار آج جامعہ قاسمیہ دارالتعلیم والصنعة قاسم پورہ دیوبند مین مصر سے آئے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے پروفیسر ایم احمد حیدراباد نے کیا، مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر وجدی محمد نے جامعہ کی لائبریری اور آن لائن کلاس روم تعلیمی وتربیتی جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار و مسرت فرمایا.
قاری محمد نسیم واصفی نے جامعہ سے اپنے والہانہ تعلق کا اظہار کرتے ہوئے ادارہ کی خدمات اور ترقی کیلئے منتظمہ کمیٹی سے تشکرانہ کلمات اور ہر طرح کا تعاون دینے کی پیشکش بھی کی، ناظم جامعہ نے ادارہ کا تعارف کراتے ہوئے مستقبل کے عزائم و منصوبوں کو تفصیل سے رکھا، تعمیری منصوبوں کی تکمیل کیلئے مخلصانہ مشوروں اور توجہات کی اپیل بھی کہ نیز دارالاقامہ کیلئے جاری مسجد کہ تعمیر کا بھی معائنہ فرمایا.
قاری علاؤالدین صدر قراء دارالعلوم وقف، مشہور اسکالرمولانا انوار احمد خان، مفتی منور حسین قاسمی، قاری محمد نسیم امام وخطیب مدینہ مسجد سونی پت، قاری سیف الاسلام، محمد احمد، حافظ محمد کاشف، حافظ محمد عارف وغیرہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کئے.