اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ٹٹو ٹرک نے مسجد میں ماری ٹکر، ایک نمازی شہید!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 16 March 2019

ٹٹو ٹرک نے مسجد میں ماری ٹکر، ایک نمازی شہید!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نگلہ بہول/کھیکڑہ باغپت(آئی این اے نیوز 16/مارچ 2019) تحصیل کھیکڑہ کے اطراف میں واقع نگلہ بہول میں روڑ کے کنارے قائم مسجد میں آج صبح تقریبا 4:30 بجے تیز رفتار سے آرہے ایک ٹٹو ٹرک نے زبردست ٹکر ماردی، جس سے مسجد کا دروازہ اور دیوار منہدم ہوگئی، اور مسجد میں موجود عبدالستار (50) نامی شخص جو کہ صبح کے وقت حسب عادت تہجد پڑھنے کے لیے آئے ہوئے تھے، اس کو بھی شدید چوٹ آئی، ضلع اسپتال لے جانے سے پہلے ہی وہ بھی جاں بحق ہوگئے.
کھیکڑہ کے تحصیل کے جمعیت علماء ھند کے صدر قاری محمد مطلوب صاحب نے کہا کہ ٹٹو ٹرک ڈرائیور کے خلاف FIR درج کرادی گئی، جس کے خلاف سخت کرروائی کرائی جائے گی، اسی طرح مرحوم کے لواحقین کو بھی ہرممکنہ مدد دلائے جائے گی، انہوں نے بتایا کہ مرحوم عبدالستار کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں نگلہ بہول کے اندر ہی بعد نماز ظہر ادا کی گئی.