مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 8/مارچ 2019) کل گزشتہ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور کی مشہور ومعروف انجمن ’’احیاء اللسان‘‘ کا عظیم الشان سالانہ مسابقۂ خطابت اور اجلاس عام اپنی سابقہ شاندار روایات کے مطابق بعد نماز عشاء زیر صدارت قائد قوم وملت حضرت مولانا مفتی محمد یاسر صاحب قاسمی دامت برکاتہم ناظم ناظم اعلی جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے بڑی محنت وجانفشانی کرکے عمدہ قرأت، بہترین نعت، شاندار ترانہ، دل چسپ علمی مکالمے اور جاذبیت وکشش، نیز زبان وبیان کی سحر آفرینی کے ساتھ الگ الگ موضوعات پر 10؍ تقریریں پیش کیں.
پروگرام کی نظامت محمد ریحان معروفی، متعلم عربی سوم نے کی، تائید صدارت سکریٹری انجمن ابو فضیل مبارک پوری متعلم عربی چہارم نے کی، تلاوت قرآن کریم عبد الرحمن پورنوی متعلم درجہ فارسی نے بہترین لب ولہجہ میں کی، جب کہ سرورِ کونین جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعت کا نذرانہ رحمت اللہ نیپالی متعلم عربی پنجم نے پیش کیا، اس کے بعد خطبۂ استقبالیہ صدر انجمن سیف العارفین مبارک پوری متعلم عربی ششم نے پیش کیا، جس میں مختصراً انجمن کا تعارف اور اس کی خدمات سے حاضرین کو روشناس کرایا، اس کے بعد صدر محترم حضرت ناظم صاحب کا مختصراً صدارتی خطاب ہوا، جس میں انھوں نے تشجیعی کلمات اور مقصد ومنزل کی رہنمائی کی۔
بعدہ حسب پروگرام عبد العلیم نوادوی متعلم عربی پنجم، محمد کلیم ابراہیم پوری متعلم عربی پنجم، رحمت اللہ نیپالی متعلم عربی پنجم، محمد سلمان چتراوی متعلم عربی پنجم، الہی بخش مبارک پوری متعلم عربی سوم، ابو حذیفہ مبارک پوری متعلم عربی سوم، آفتاب عالم چمپارنی متعلم عربی چہارم، غازی محمود متعلم درجہ فارسی، محمد دلنواز ارریاوی متعلم عربی دوم، انضمام الحق متعلم درجہ فارسی مختلف علمی، سماجی اور اصلاحی عنوانات پر ولولہ انگیز، مفید اور عمدہ تقاریر پیش کیں، تقاریر ہی کے درمیان دو علمی دل چسپ مکالمے بھی پیش ہوئے، جس میں سے پہلا مکالمہ درجہ فارسی کے طلبہ نے پیش کیا، جب کہ دوسرا مکالمہ عربی چہارم کے طلبہ نے پیش کیا۔
الحمد للہ! طلبہ کی جانب سے پیش کیا گیا پروگرام بہت ہی عمدہ رہا، یہ پروگرام تقریبا تین گھنٹہ چلا، بعدہ پروگرام واجلاس کے مقرر خصوصی حضرت مولانا انوار الحق صاحب قاسمی دامت برکاتہم کا بڑا ہی عمدہ، پر مغز اور دل چسپ مختصر خطاب ہوا، جس میں آپ نے علم کی اہمیت وافادیت، طلبہ کی ذمہ داریاں اور دیگر متعلقہ چیزوں کو قدرے وضاحت کے ساتھ بیان فرمایا، آپ نے اپنے خطاب میں طلبہ واہل علم کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
پروگرام میں تین حضرات مفتی محمد ابو ذر صاحب خیرآبادی، مفتی فرحت افتخار صاحب نوادوی اور مولانا اشتیاق احمد صاحب قاسمی بطور حَکم تشریف لائے تھے، ان حضرات نے بغور طلبہ کا پروگرام سنا اور اپنی آراء سے نگراں کو مطلع کیا، نمبرات کے اعتبار سے ابو حذیفہ مبارک پوری، متعلم عربی سوم، محمد دلنواز ارریاوی متعلم عربی دوم اور رحمت اللہ نیپالی نے بالترتیب اول دوم سوم پوزیشن حاصل کی۔
مذکورہ پروگرام تقریبا ساڑھے بارہ ؍ بجے ختم ہوا اور پوزیشن حاصل کرنے والے، نیز جملہ مساہمین کو گراں قدر انعامات سے بشکل کتب نوازا گیا، اس کے بعد حضرت مہمان موصوف ہی کی دعا کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔
پروگرام میں مختلف علاقائی معتبر شخصیات کے ساتھ جامعہ کے اساتذہ وکارکنان نیز طلبہ وبیرونی مہمان موجود رہے۔