اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: امت مسلمہ کی کامیابی قرآن و حدیث پر عمل سے وابستہ ہے مولانا محمد حبیب باندوی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 29 March 2019

امت مسلمہ کی کامیابی قرآن و حدیث پر عمل سے وابستہ ہے مولانا محمد حبیب باندوی

مرکز الامام رحمت اللہ کیرانوی کے زیر اھتمام دارالعلوم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات محمد پور میں جلسہ ختم بخاری شریف و دستار بندی کا انعقاد!

کیرانہ/شاملی(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2019) قرآن  امت مسلمہ کے لیے ضابطہ حیات ہے امت مسلمہ کی کامیابی قرآن و حدیث سے وابستہ ہے جب امت قرآنی تعلیمات پر عمل کرے گی تو کامیابی سے ہمکنار ہوگی بخاری شریف قرآن کے بعد سب زیادہ اصح کتاب ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا محمد حبیب باندوی ناظم جامعہ ہتھوڑا باندہ نے کیا وہ مرکزالامام رحمت اللہ الکیرانوی کے  زیر اہتمام دارالعلوم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات محمد پور راعین میں جلسہ ختم بخاری شریف و جلسہ  دستاربندی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے.
انھوں نے مزید کہا کہ نہایت ہی خوش نصیب ہیں وہ والدین جنکے بچے آج حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں حفظ قرآن ایک عظیم الشان نعمت ہے جسکی قدر کرنی چاہیے انھوں نے حفاظ سے کہا کہ وہ اس نعمت کی قدر کریں.
 اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد زید ندوی استاد  حدیث و فقاء دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ  نے اپنے مدلل خطاب میں کہا  کہ ہم اپنی زندگی قرآنی تعلیمات کے مطابق گزاریں اسی میں ہماری صلاح و فلاح ہے انھوں نے مدرسہ کے ذمہ داران  کی خدمت کو سراہتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کو مولانا  شاہ عالم  گھورکپوری دارالعلوم دیوبند، مولانا محمد طلحہ  ندوی بھٹکلی نائب ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل کرناٹک، مولانا محمد الیاس صاحب مفتاحي مہتمم جامعہ بیت العلوم پپلی مزرعہ ہریانہ اور شیخ الحدیث مولانا مطلوب حسن ندوی اور حضرت مولانا محمد عاقل صاحب مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت، نے خطاب کرتے ہوئے  تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تعلیم وتعلم اور بغیر اسلام کو سیکھے ہوئے ہم اسلامی معاشرہ کو وجود میں نہیں لا سکتے ہیں خواتین سے کہا کہ وہ معاشرے کی  اصلاح میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور سنت و شریعت پر عمل کریں۔ بعد ازاں حفاظ کرام کی دستار بندی کی رسم عمل میں آئی ، جس میں، حافظ محمد سلمان حسین، حافظ محمد صدام حسین، حافظ ابودجانہ، حافظ محمد مظفر حسین کے سروں پر علماء کے بدست  دستار فضیلت باندھی گئی.
 مرکز و جامعہ کے ناظم اعلی مولانا و قاری محمد عابد حسین نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ کی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ مرکز الامام کے  تحت 15 مدارس ومکاتب بہارو بنگال و پنجاب میں چلتے ہیں، جن میں کئی سو لڑکے اور لڑکیاں حفظ قرآن اور عالمیت کی سند حاصل کر چکے ہیں. الحمدللہ اس  ادارے کی شاخ کیرانہ، ہریانہ، ہماچل، پنجاب، بہار و بنگال میں بھی چل رہی ہیں.
اجلاس میں  علاقے کے ارباب مدارس اور دانشوران قوم و ملت نے شرکت کی .  اجلاس کو  کامیاب بنانے میں اور طالبات کا اچھا پروگرام پیش کرنے میں، دارالعلوم جامعہ للبنات کی عمیدت الجامعہ (Principal) محترمہ فاضلہ نوشابہ اور ان کی معاونات، خوش نصیب  صاحبہ، فرح شمیم صاحبہ، نیز مرکز و جامعہ کے مدرسین ، مفتی محمد ساجد ندوی ۔مولانا زاہد حسن ندوی ۔ منشی محبوب الحسن فاروقی، قاری منور حسن، قاری عبدلمنان اور خبیرالدین نے اجلاس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اجلاس کا اختتام  مولانا حبیب باندوی کی دعا پر ہوا.