اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قرآن کریم کی حفاظت کا اہم ذریعہ قرآن پاک کا حفظ کرنا ہے: مفتی محبوب احمد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 29 March 2019

قرآن کریم کی حفاظت کا اہم ذریعہ قرآن پاک کا حفظ کرنا ہے: مفتی محبوب احمد قاسمی

دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2019) تحصیل  دھن گھٹا حلقہ کا مشہور مسلم اکثریتی گاؤں موضع چھتہی میں واقع مدرسہ عربیہ معراج العلوم چھتہی پوکھرہ میں چار بچوں علی الترتیب محمد ساجد ابن توفیق احمد مرادپور، محمد سیف ابن محمد خالد چھتہی، بدرعالم ابن رئیس احمد کھوریا، محمد غفران ابن حافظ محمد یعقوب چھتہی نے بہت ہی کم عرصے میں اپنے استاذ حافظ محمد ابرار حلیمی اور قاری آس محمد کے زیر نگرانی میں حفظ قرآن مکمل کرلیا، اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کو مدرسہ کے مہتمم مفتی محبوب احمد قاسمی جنرل سکریٹری مقامی شاخ جمیعۃ العلماء ہند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کا حفظ کرنا بڑی سعادت اور خوش بختی کی علامت ہے اس کا پڑھنا اور اس کی تلاوت اور اس کا مذاکرہ اور اس کو دیکھنا بھی باعث ثواب ہے، قرآن کریم کی یہ برکت ہے کہ اس پر عمل کرنے والا دونوں جہاں میں سرخ رو وکامیاب رہتا ہے.
مجلس کو مدرسہ کے ناظم مولانا محمد مستقیم قاسمی بلرامپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے ذریعہ بہت سوں کو کامیاب کرتا ہے اور اسی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ناکام ونامراد ہوتا ہے اور یہ ایسی امانت ہے جس کو زمین وآسمان نے اٹھانے سے انکار کردیا، لیکن انسان نے اس امانت کو اٹھالیا اس لئے قابل مبارکباد ہیں وہ والدین یا سرپرست جنہوں نے اپنے بچوں کو اس مبارک کام کے لئے فارغ کیا.
بعدہ درجہ پنجم سے فارغ ہونے والے تقریا دو درجن بچوں نے مدرسہ اصلاح البنات کے شیخ الحدیث قاری نفیس احمد قاسمی کے سامنے حفظ کا آغاز کیا.
اس موقع پر مولانا محمد حسان ندوی ناظم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم جامع مسجد مہولی، مولانا الطاف حسین حافظ نثار احمد، حافظ محمد رضا،حافظ عبد الرشید، ڈاکٹر اطہر حسین رحمانی، مولانا محمد ساجد، حافظ حبیب اللہ، ماسٹر اختر حسین، ماسٹر رمضان، حافظ محمد یعقوب کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے.