مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مارچ 2019) گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے مرکزی جامع مسجد متعلق جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارک پور میں تکمیل حفظ وحدر قرآن کریم کی روحانی وعرفانی تقریب منعقد ہوئی، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی فخر شیراز ہند حضرت مولانا توفیق احمد صاحب ناظم اعلی جامعہ حسینیہ جون پور تشریف لائے۔
پروگرام کا آغاز طلبۂ حفظ کے ختم قرآن کی تلاوت سے ہوا، جس میں کل 44/ بچوں نے شرکت کی اور کلام الٰہی کی آخری سورت اور سورہ فاتحہ کے ساتھ سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات "هم المفلحون" تک کی تلاوت کی، اس کے بعد اسی طرح حدر قرآن کریم کے تیس بچوں نے قرأت قرآن کا بہترین مظاہرہ پیش کیا، یہ پروگرام تقریبا 12/ بجے تک چلا، اس کے صدر محترم مولانا توفیق احمد صاحب کا مختصر مگر نہایت ہی بیش قیمت جامع بیان ہوا، آپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مجلس "عظیم الشان مجلس" ہے، اس لیے کہ اس میں کلام الٰہی کی تلاوت ہوئی ہے، یہ قرآن کریم ایک ایسی کتاب ہے جس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے، اور اس قرآن کے کچھ آداب بھی ہیں، جن کی رعایت ہم میں سے ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے بطور خاص ختم کرنے والے طلبہ سے کہا کہ اب تمہاری زبانوں سے کوئی غلط بات نہ نکلے، کانوں کو کوئی غلط چیز نہ سنائی دے، ہاتھوں سے غلط چیز مس نہ ہو، اس لیے کہ تمہارے پاس دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے، جس کی قدر کرنا ضروری ہے۔
تقریباً ساڑھے بارہ بجے مولانا کا بیان مکمل ہوا، آپ کی مختصر سی دعا پر یہ روحانی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا، پروگرام میں اساتذہ و طلبہ نیز ملازمین کے علاوہ ارکان شوری اور سامعین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔