اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ: مکیری گنج میں ویلڈنگ مشین کی چنگاری سے پٹاخے گودام میں لگی آگ، کئی افراد کی موت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 18 March 2019

اعظم گڑھ: مکیری گنج میں ویلڈنگ مشین کی چنگاری سے پٹاخے گودام میں لگی آگ، کئی افراد کی موت!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/مارچ 2019) اعظم گڑھ شہر کوتوالی علاقے میں مکیری گنج میں واقع ایک پٹاخے کی دکان میں اتوار کی شام آگ لگ گئی، جس میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے فراد کی تعداد بیس بتائی جارہی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق تقریبا ایک درجن افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثے کی اطلاع پاکر موقع پر ہی دو فائر  بریگیڈ گاڑیاں پہنچنے سے آگ پر قابو پایا گیا، دیر رات تک امدادی اور بچاؤ کا کام جاری رہا، پٹاخے کے دھماکے کی وجہ سے گھر کا ایک حصہ گر گیا، جس میں کئی افراد کے دب جانے کی خبر ہے.
حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ مقامی لوگوں کے مطابق مکیری گنج میں پٹاخے کی دکان اور گودام موجود ہے، ایک آدمی گھر میں سیڑھی پر ریلنگ کی ویلڈنگ کرا رہا تھا، جس کی چنگاری پٹاخے کے ڈھیر میں جاگری، دیکھتے ہی دیکھتے آگ بے قابو ہوگئی، جس سے گھر کا ایک حصہ گر گیا، موقع پر ہی دو فائر بریگیڈ آگ بجھانے کیلیے پہنچی جبکہ ایمبولینس کے پہنچے میں تاخیر ہوئی، لیکن مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا.