اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہلی پبلک اسکول کا افتتاح!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 8 March 2019

دہلی پبلک اسکول کا افتتاح!

محمد سالم آزاد
ـــــــــــــــــــــ
دربھنگہ(آئی این اے نیوز 8/مارچ 2019) ریام میل صادق پور دربھنگہ میں واقع دہلی پبلک اسکول کا افتتاح کیا گیا، پروگرام کی شروعات فیتہ کاٹ کر رجد کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اعلی اشرف فاطمی کے ہاتھوں ہوا، انہوں نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سے دوری والدین کی اطاعت استاد کی عزت اور اس کے حکم کی بجا آوری اگر طلباء کر لیتے ہیں تو یقینی طور پر طلباء کامیابی سے ہم کنار ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ طلباء کی کامیابی میں صرف والدین ہی نہیں بلکہ پورے خاندان سماج اور معاشرہ ملک وملت کی کامیابی وکامرانی ہے اور پورا سماج و معاشرہ ملک وملت ان کی کامیابی پر خوشی اور جشن مناتا ہے.
شاہ عماد الدین سرور نے نظامت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بچوں سے کہاکہ انہیں بچوں کے درمیان اسکول میں آکر خوشی ہوتی ہے اور زندگی کا سب سے حسین پل اسکول میں ہی گذرتا ہے اور یہاں آنے کے بعد دہلی پبلک اسکول کے کیمپس میں مجھے یہی محسوس ہورہاہےکہ میں اپنے اسکول میں ہی ہوں، آج اسکول کے اس برانچ کا پہلا دن ہے لیکن دیکھنے سے ذرا بھی نہیں لگ رہا ہے، اسکول انتظامیہ اس کے لئے تعریف کے مستحق ہے یہ برانچ کامیابی کی ہر اونچائی کو حاصل کرے.
 اس موقع پر کثیر تعداد میں دانشوران سمیت اسکول کے چیئرمین محمد ریاض اے صادق، ضلع پریشد رکن سمیع اللہ خان، مکھیا افتخار احمد، ڈائریکٹر نیاز اے صادق، ضلع پریشد کے سابق چیئرمین محمد اشرف حسین، عبدالمنان انصاری، مدرسہ اصلاح ایمان و عمل بھوارہ کے صدر محمد سالم ابوالکلام شکیل آزاد، محمد سرور وغیرہ موجود تھے.