اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اساتذہ کو ویتن مان ملنے پر اظہار تشکر و استقبالیہ پروگرام!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 7 March 2019

اساتذہ کو ویتن مان ملنے پر اظہار تشکر و استقبالیہ پروگرام!

دربھنگہ(آئی این اے نیوز 7/مارچ 2019) دربھنگہ ضلع مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے بینر تلے بینی پور کے مدرسہ حبیبہ میں حافظ و قاری محمد طاہر حسین کی صدارت اور محمد علی ندوی کی نظامت میں مدرسہ نیوجت اساتذہ کو ویتن مان ملنے پر اظہار تشکر و استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے
تشریف لائے مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری مہتاب عالم نے کہا کہ ویتن مان کی حصول یابی کیلئے مدارس کے وہ اساتذہ بہت بہت شکریہ کے قابل ہیں جن کی دعاؤں کی تاثیر کی وجہ سے اس قلیل جماعت کو مختصر سے وقفہ میں حکومت کی طرف سے ویتن مان ملا، ویتن مان تو مدارس اساتذہ کا بنیادی حق تھا جو آج نہ کل ضرور ملنا تھا لیکن نتیش کمار نے اقلیت نوازی کا جو ثبوت مدارس اساتذہ کے حق میں پیش کیا ہے اس کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ہے، انہوں نے دوران خطاب یہ بھی کہا کہ مدارس اساتذہ کی دیرینہ خواب جس طرح سے موجودہ صوبائی حکومت نے پورا کیا ہے اسی طرح سے مدارس اساتذہ کو چاہیے کہ درس و تدریس پر خاص توجہ دیں کیونکہ جو بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ ہماری قوم کے بچے ہے اس کے مستقبل سے کھیلنا گناہ عظیم ہے اور حکومت کی جانب سے جو معقول تنخواہ مل رہی ہے درس و تدریس کے نام پر اس میں برکت بھی نہیں ہو گی.
 سرپرست عبدالقدوس نے کہاکہ موجودہ مدرسہ بورڈ چیئرمین ملحقہ مدارس اساتذہ کو ہراساں کرنے کا کام کر رہی ہے اور روزانہ اخبارات میں طرح طرح کے بیانات کو شائع کر کے جو حقیقت پر مبنی نہیں ہے اس سے مدرسہ بورڈ اور حکومت کی بدنامی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اس لئے ملحقہ مدارس اساتذہ کو چاہئے کہ کوئی بھی قدم اٹھانے سے قبل مدرسہ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ذمہ داروں سے ضرور رابطہ کر لیں.
اس موقع پر ضلع سکریٹری محمد تمنا دربھنگوی ،ریاض حسین سلفی، مناظرالاسلام، ایم ایم صارم، الحاج محمد طیب، مولانا اسید قاسمی، قاری محمد عمران،صوبائی میڈیا انچارج محمد شاداب انجم،  شمشاد احمد قاسمی، غلام مصطفی، شاداب عالم، محمد ممتاز عالم وغیرہ نے بھی خطاب کیا.