لکھنؤ(آئی این اے نیوز 17/مارچ 2019) لائف لائن ہسپتال سرفراز گنج میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریب کو خطاب کرتے ہوئے قاری عطاء الرحمن بلھروی امام جمعہ مسجد عثمانیہ احاطہ سنگی بیگ نخاس نے کہا ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، ہمیں سب کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے، انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبان انسانیت کی خدمت کے جذبہ اور اللہ کو راضی کرنے کے جذبہ سے کام کریں تو انہیں بڑا اجر حاصل ہوگا اور ترقی ہوگی.
قاری عطاء الرحمن نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کی ذمہ داری ھیکہ وہ مریض سے اچھے انداز سے پیش آئیں، ڈاکٹر کی اچھی گفتگو سے آدھا مرض دور ہو جاتا ہے، اسلئے اس کو پیش نظر رکھیں، انھوں نے ہسپتال کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بندوں کو نفع پہنچانے کیلئے آپ کام کررہے ہیں تو یہ ایک قابل ستائش قدم ہے، ہم آپ کی ترقی کیلئے دعاگو ہیں.
قاری محمد اسعد سعادت گنجوی، مولانا شفیق الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ اللہ نے انسانوں کی تکلیف دور کرنے میں بڑا اجر رکھا ہے، اس کی جانب خصوصی توجہ ہونی چاہیے.
دعائیہ مجلس سے قبل ہسپتال کے ذمہ داران نے ایک استقبالیہ پیش کیا.
اس موقع پر ڈاکٹر محمد نسیم، انچارج محمد وقار، ڈاکٹر سنیل، ڈاکٹر محمد فرقان، قاری ظہیر الاسلام امام مسجد نور، مولانا محمد نوشاد، حافظ محمد عامر، حافظ شہاب الدین، قاری محمد ارشاد، محمد معراج سمیت دیگر لوگ موجود تھے.